وزیراعظم عمران خان نے "بھٹو” کی تعریف کرکے سب کو حیران کر دیا

فوٹو : فائل

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) وزیراعظم عمران خان نے "بھٹو” کی تعریف کرکے سب کو حیران کر دیا، بولے ذوالفقار علی بھٹو ایک خودار شخص تھے.

وزیراعظم نے اسلام آباد میں اوورسیز کنونشن سے خطاب میں کہا ذوالفقار علی بھٹو مسلمانوں کی غیرت کیلئے کھڑا ہوا، وہ کسی کا غلام نہیں تھا پاکستانیوں کو ان پر فخر ہے.

انھوں نے کہا اپوزیشن کا شکریہ عدم اعتماد کی تحریک پیش کر کے میری پارٹی کو کھڑا کر دیا، تین کٹھ پتلیاں میرے خلاف ہیں یہ سمجھے ہیں شاید عوام ان کرپشن بھول گئی ہے.

انھوں نے کہ یہ سب سلیکٹ ہوتے آئے ہیں، نوازشریف تو جنرل جیلانی کی چھتوں پر سریا لگاتے لگاتے وزیر اعظم بن گئے تھے قوم کو سب کچھ یاد ہے.

عمران خان نے کہا کہ ن لیگ 20 سال تک اپنے کارکنوں کو بتاتی رہی کہ آصف علی زرداری سے زیادہ کوئی بھی کرپٹ نہیں ہے، پی پی قیادت نواز شریف کو برا بھلا کہتی رہی ہے۔

وزیرِ اعظم نے فضل الرحمان کو ڈیزل کہنے بھی وضاحت کی اور کہا سب سے پہلے ن لیگ نے ان کو ڈیزل کہنا شروع کیا تھا، ہم نے نہیں، ن لیگ کے ایک رنگ باز نے فضل الرحمان کا نام ڈیزل رکھا۔

فضل الرحمان کو ڈیزل اس لیے کہا گیا کہ انہوں نے ڈیزل کی پرمٹ پر پیسے بنائے تھے
وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے کونسی محنت کی ہے؟ اپوزیشن قیادت اپنے وقت میں سلیکٹ ہوکر آتی رہی ہے.

عمران خان نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی محنت کرکے پیسہ ملک میں لاتے ہیں اور یہ چوری کرکے باہر لے جاتےہیں، یہ لوگ چوری کا پیسہ لندن لے جاتے ہیں اور کسینو میں رات کو جوا کھیلتے ہیں۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ 10 سالوں میں 400 ڈرون حملے ہوئے، ان دونوں کو شرم نہیں آئی، جب کوئی امریکیوں کے پیروں میں گرے وہ اسے استعمال کرتے ہیں، یہ گھبراکر صدر اوباما کو مسز اوباما کہہ دیتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ اووسیز کو ووٹ کے ساتھ الیکشن لڑنے کا حق بھی ہونا چاہیے، ہم چاہتے ہیں سمندر پار پاکستانی ملک میں سرمایہ کاری کریں، سفیروں کا سب سے بڑا کام سمندر پار پاکستانیوں کی مشکلات حل کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں پاکستان کےلیے ریکارڈ کام کیا، دنیا نے مانا پاکستان میں کورونا سے نمٹنے کی سب سے زیادہ اہلیت تھی، ملکی تاریخ میں پہلی بار ساڑھے 6 ہزار ارب روپے ٹیکس اکٹھا کیا۔

وزیرِ اعظم نے کہا ساری اپوزیشن کو چیلنج کرتا ہوں ہر چیز میں تم سے آگے ہیں، ساڑھے تین سال میں جیسی حکومت کی، ملکی تاریخ میں کسی نے نہیں کی.

Comments are closed.