صدر عارف علوی، شاہ محمود، ترین ، علیم سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنما باعذت بری

فوٹو: فائل

اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام)صدر عارف علوی، شاہ محمود، ترین ، علیم سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنما باعذت بری،انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پارلیمنٹ حملہ کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

مقدمے کا فیصلہ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے سنایا جس میں وفاقی وزراء اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی مجموعی طور پر 82 بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا گیا۔

فیصلے کے مطابق صدر مملکت عارف علوی ، وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی، جہانگیر ترین، علیم خان اور پاکستان تحریک انصاف کے دیگر رہنماوں کو باعزت بری کیاگیاہے۔

بری ہونے والوں میں اسد عمر، شفقت محمود، سیف اللہ نیازی، اعجاز چوہدری، راجہ خرم نواز اور دیگر پی ٹی آئی رہنما بھی شامل ہیں۔

یہ کیس تحریک انصاف کی طرف سے ڈی چوک میں دھرنا کے دوران پارلیمنٹ کی طرف مارچ کے دوران بنایا گیا تھا جس میں آخری بار صدر مملکت عارف علوی بھی پیش ہوئے تھے۔

Comments are closed.