دنیا کی سب سے لمبی لموزین کار ، لمبائی100فٹ، گاڑی پر ہیلی پیڈ سوئمنگ پول

فوٹو: سوشل میڈیا

واشنگٹن( ویب ڈیسک)دنیا کی سب سے لمبی لموزین کار ، لمبائی100فٹ، گاڑی پر ہیلی پیڈ سوئمنگ پول اور دیگر لگڑی ہوٹل والی تمام سہولیات میسر ہیں۔

اس لموزین کو 90 کی دہائی میں امریکی کار ڈیزائنر آربگ نے ڈیزائن کیا تھا، جس کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل کیا گیا تھا، کار میں لگژری ہوٹلز کی تمام سہولیات فراہم کی گئیں تھیں۔

یہ کارامریکن ڈریم کے نام سے مشہور لموزین ہے ، اس کی اپنی لمبائی کو 60 سے بڑھا کر 100 فٹ کرکے ایک بار پھر گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروالیا گیاہے۔

اس کار کے حوالے سے ناساؤ کاؤنٹی میں آٹوزیم ٹیکنیکل ٹیچنگ میوزیم کے مالک مائیکل میننگ کا کہنا ہے کہ نیوجرسی کے ایک گودام میں کافی عرصے سے کھڑی گاڑی کو متعدد فلموں میں استعمال کیا گیا تھا۔

انھوں نے بتایا کہ اس لموزین کار کو کئی مقامات پر زنگ لگ گیا تھا جبکہ اس کے بہت سے پرزے بھی خراب ہوگئے تھے تاہم میری ٹیم نے نہ صرف اسے پھر نیا کردیا بلکہ لمبائی 100فٹ کردی۔

مائیکل میننگ کے مطابق ان کی ٹیم نے امریکن ڈریم کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا اور نئے سرے سے اسکی تزئین و آرائش اور مرمت کا منصوبہ بنایا اور اس کی لمبائی 100 فٹ کردی۔

اگردنیا کی اس سب سے لمبی لموزین کار کی سہولیات کاذکر کیا جائے تو اس میں ایک ہیلی پیڈ، سوئمنگ پول، باتھ ٹب، پوٹنگ گرین اور بڑا واٹر بیڈ شامل ہیں۔

Comments are closed.