محکمہ لائیو اسٹاک خیبر پختونخواہ کی 5 روزہ تربیتی ورکشاپ

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)وزیراعظم پاکستان کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت محکمہ لائیو اسٹاک خیبر پختونخواہ کی جانب سے میٹ آپریشن اور فوڈ سیفٹی کے عنوان سے 5 روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

ویٹرنری ٹریننگ اکیڈمی یوواس میں منعقدہ ورکشاپ میں خیبر پختونخواہ سے 15 سینئر افسران اور لائیو اسٹاک بورڈ اسلام آباد کے 2 مانیٹرنگ افسران نے شرکت کی، شرکاء کو میٹ آپریشنز، ماڈل کیٹل فارمز اینڈ مارکیٹس پر لیکچرز دئیے گئے.

ماڈرن سلاٹرنگ ہاوسز کے قیام اور سلاٹرنگ آپریشن،پاکستان میں فوڈ سیفٹی کی صورت حال، حلال میٹ کی صنعت اور حلال سرٹیفکیشن سمیت دیگر موضوعات پر لیکچرز اور فیلڈ وزٹ میں پریکٹیکل ورکنگ کے ذریعے تربیت دی گئی۔

ورکشاپ کی اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی سی ای او لائیو اسٹاک بورڈ اسلام آباد ڈاکٹر مستان علی، ٹریننگ آرگنائزر پراجیکٹ ڈائریکٹر پی ایم یو ( پی ایس ڈی پی/اے ڈی پی) خیبر پختونخواہ ڈاکٹر قاضی ضیا الرحمان، وائس چانسلر یو واس سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئےمہمان خصوصی ڈاکٹر مستان علی نے محکمہ لائیو اسٹاک خیبر پختونخواہ کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ قاضی ضیا الرحمان کی نگرانی میں محکمہ نے وزیراعظم پاکستان زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت چلنے والے منصوبہ جات کامیابی سے اپنے اہداف حاصل کیے۔

اسٹاف کی جدید تربیت اور کیپیسٹی بلڈنگ کے لیے سلسلہ وار ٹریننگ نہایت اہمیت کی حامل ہیں۔ ڈاکٹر قاضی ضیا الرحمان نے کہا محکمہ لائیو اسٹاک خیبر پختونخواہ اپنے افسران اور فیلڈ اسٹاف کی جدید خطوط پر تربیت کا اہتمام کرتا ہے۔

اسی سلسلے میں آج سینئر منیجمنٹ کورس کے دوسرے بیچ نے تربیت مکمل کی ہے،انہوں نے بتایا محکمہ لائیو اسٹاک خیبر پختونخوا نے وزیراغظم کے تینوں میگا پراجیکٹس سیو دی کالف، فیڈ لاٹ فیٹنگ اور گھریلو مرغبانی میں اپنے اہداف کامیابی سے حاصل کیے۔

ٹرینڈ اسٹاف اور مربوط حکمت عملی کے ذریعے یہ ممکن ہو سکا۔ وائس چانسلر ڈاکٹر نسیم احمد نے کہا کہ محکمہ لائیو اسٹاک خیبر پختونخواہ کے یوواس کے ساتھ ایم او یو کے تحت ویٹرنری اکیڈمی شرکا کو بہترین تربیت فراہم کر رہی ہے۔

پاکستان میں فوڈ سیکیورٹی کے حوالے سے ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے اس سلسلے میں جدید تربیت اور ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے۔ تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی ڈاکٹر مستان علی نے شرکا میں سرٹیفکیٹ اور شیلڈ تقسیم کی۔

اس موقع پر وائس چانسلر اور ڈاکٹر قاضی ضیا الرحمان کی جانب سے مہمان خصوصی ڈاکٹر مستان علی کو سووینیئر پیش کیا گیا۔

Comments are closed.