بجلی کی قیمت میں 5 روپے 94 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)بجلی کی قیمت میں 5 روپے 94 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا، اضافے کا فیصلہ نیپرا نے کیا.
بجلی 5 روپے 94 پیسے فی یونٹ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ فیصلہ جاری کر دیا۔
صارفین کو آئندہ ماہ کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی، نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کےالیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔
فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کئے گئے اضافہ کے زریعے صارفین سے 58 ارب روپے وصول کئے جائیں گے، نیپرا نے عالمی مالیاتی ادارے کی شرائط پر بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
نیپرا نے اپنے فیصلے سے وفاقی حکومت کو آگاہ کیا جس کے بعد بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ نیپرا نے حکومتی پالیسی گائیڈ لائنز پر سماعت کے بعد فیصلہ جاری کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وزیر اعظم نے اپنی تقریر میں پیٹرول اور بجلی کی قیمت میں جون تک اضافہ نہ کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم آج 10 روز بعد ہی حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا.
Comments are closed.