وزیراعظم عمران خان کیخلاف اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد جمع کرادی

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) وزیراعظم عمران خان کیخلاف اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد جمع کرادی،اپوزیشن جماعتوں کی اپنے ارکان اسمبلی کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں.

 ارکان کی طرف سے اسپیکرآفس میں تحریک جمع کرائی گئی ہے، تحریک عدم اعتماد کے ساتھ اسمبلی اجلاس کی ریکوزیشن بھی جمع کرائی گئی۔

ریکوزیشن کے ساتھ تحریک جمع کرانے کا نوٹس بھی دیا گیاتینوں کاغذات ایڈیشنل سیکرٹری محمد مشتاق نے وصول کئے، اسپیکر قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے پابند ہیں.

مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف نے بھی قومی اسمبلی میں عدم اعتماد لانے کی ہدایت کی تھی جب کہ پارلیمانی پارٹی نے مسلم لیگ نون کے قائد کے فیصلے کی توثیق کردی تھی.

قومی اسمبلی اجلاس کی ریکوزیشن اور تحریک عدم اعتماد شاہدہ اخترعلی، مریم اورنگزیب، خواجہ سعد رفیق، شازیہ مری، نوید قمر، رانا ثنااللہ اور ایاز صادق نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی۔

قواعد کے مطابق تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے اسٹاف نے وصول کی اور اسپیکر کم از کم 3 دن کے بعد اور 7 دن سے پہلے قومی اسمبلی اجلاس بلانےکے پابند ہیں۔

Comments are closed.