آئندہ 24 گھنٹوں میں ساری پی ٹی آئی ایک پیج پر نظر آئے گی، عمران اسماعیل
لاہور(ویب ڈیسک)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے جہانگیرترین اور علیم خان کے تحفظات پارٹی کے مفاد میں ہیں، عمران اسماعیل نے کہ کوئی ایسی چیز نہیں جس سے تحریک انصاف کو نقصان پہنچے.
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ وزیر اعظم سے ملنے جارہا ہوں آئندہ 24 گھنٹوں میں ساری پی ٹی آئی ایک پیج پر نظر آئے گی، عمران اسماعیل نے کہا امید ہے وزیراعظم انکے تحفظات کو قبول کریں گے۔
انہوں نے پارٹی کے سینئر رہنماء علیم خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہاں آکر علیم خان سے مل کر خوشی ہوئی کہ وہ آج بھی وہی عمران خان کا سپاہی اور ساتھی ہے جو دس سال پہلے تھا.
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ جتنی محنت اور جدوجہد علیم خان اور جہانگیرترین نے پی ٹی آئی کو اقتدار میں لانے اور عمران خان کے پروگرام پر عمل کرنے کیلئے کی تھی وہ آج بھی اس پر عمل پیرا ہیں.
عمران اسماعیل نے کہا جہانگیرترین اور علیم خان گروپ کے جتنے بھی ارکان ہیں ان کے پنجاب حکومت کے ساتھ اپنے تحفظات ہیں، انہوں نے اس بات کا برملا اظہار بھی کیا ہے۔
انھوں نے کہا ان کے تحفظات ہماری اپنی حکومت کے فائدے میں ہے، ساری گزارشات اور ان کے تحفظات وزیراعظم کے سامنے رکھوں گا، ان کے تحفظات میں کوئی چیز ایسی نہیں جس سے تحریک انصاف کو نقصان پہنچے۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے علیم خان سے قبل بھی کہا تھا کہ جہانگیرترین اور علیم خان کی پارٹی کیلئے بڑی جدوجہد ہے،علیم خان ہماری پارٹی کے رہنماء ہیں وہ آج بھی ہمارے سپورٹر ہیں.
اسی حوالے سے وفاقی وزیراطلات ونشریات فواد چودھری کا بھی کہنا ہے کہ جہانگیرترین اور علیم خان پارٹی میں ہی رہیں گے، دونوں عمران خان کے دوست ہیں بلکہ ہمیشہ دوست رہیں گے.
Comments are closed.