ایف بی آرکی کارکردگی کی وجہ سے پٹرول،ڈیزل اوربجلی پرسبسڈی دی
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے ایف بی آرکی کارکردگی کی وجہ سے پٹرول،ڈیزل اوربجلی پرسبسڈی دی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر بیان میں کہا کہ ایف بی آرکی کارکردگی کی وجہ سے حکومت اس قابل ہوئی ہے کہ ہم پٹرول،ڈیزل اوربجلی پر عوام کو سبسڈی اورعوام کوریلیف دینے کے قابل ہوئے۔
FBR has successfully knocked down Feb revenue target of Rs. 441 billion, posting robust growth of 28.5 percent, and up to the month growth of over 30 percent. Because of this performance of FBR we are able to subsidise petrol, diesel and electricity and give relief to our people.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 2, 2022
عمران خان نے کہا کہ ایف بی آر نے فروری کے ریونیو 441 ارب کے ہدف کو کامیابی سے حاصل کیا ۔ایف بی آر کے ریونیو میں 28.5 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ماہانہ اضافہ 30 فیصد سے زیادہ ہے۔
نادرا سے متعلق وزیراعظم نے کہا نادرا نے شہریوں کی سہولت کے لیے88 نئے رجسٹریشن مراکز کھول کر اپنی رسائی کو بڑھایا ہے۔
انھوں نے کہا کہ نئے مراکز ان تحصیلوں میں کھولے گئے جہاں پہلے کوئی نادرا سینٹر موجود نہیں تھا، بلوچستان میں 13، سندھ میں 23 اور کے پی کے میں 16 نئے نادرا مراکز کھولے گئے۔
گلگت بلتستان میں 11، پنجاب میں 11، آزاد کشمیر میں 12 اور اسلام آباد اور راولپنڈی میں ایک ایک نیا سینٹر کھولا گیا ہے
Comments are closed.