چینی کمپنی ‘ٹک ٹاک ‘کا ایک اور کھڑاک،ویڈیو دورانیہ 10منٹ کردیا

فوٹو:فائل

اسلام آباد( ویب ڈیسک) چینی کمپنی ‘ٹک ٹاک ‘کا ایک اور کھڑاک،ویڈیو دورانیہ 10منٹ کردیا،30سیکنڈ کی ویڈیو سے شروع ہونے والا سفر 10منٹ تک پہنچنے پر چینی کمپنی معاصر امریکی کمپنیوں کو چیلنج کرنے لگی۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اس بات پر خوشی ہے کہ آج سے ہم ایپ پر 10 منٹ دورانیہ تک کی ویڈیو شیئرنگ شروع کر رہے ہیں۔

اس سے قبل چینی کمپنی بائٹ ڈانس کی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر سب سے پہلے ویڈیو کا دورانیہ صرف 30 سیکنڈز ہوتا تھا جو اس نے گزشتہ برس ہی بڑھا کر 3 منٹ کردیا تھا۔

ٹک ٹاک انتظامیہ کی طرف سے کا یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ اس اقدام سے دنیا بھر میں ہمارے تخلیق کاروں کی تخلیقی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

ٹک ٹاک کمپنی کی طرف سے ویڈیو شیئرنگ کے دورانیہ میں اضافہ پر صارفین نے خوشی کااظہار کیاہے تاہم ویڈیو شیئرنگ کی بڑی امریکی کمپنی کیلئے ایک چیلنج بھی سامنے آیاہے۔

Comments are closed.