ترکی میں پھنسے 3ہزار پاکستانیوں کی واپسی ترک ریڈ کریسنٹ سے معاہدہ
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈا ٹ کام)ترکی میں پھنسے 3ہزار پاکستانیوں کی واپسی ترک ریڈ کریسنٹ سے معاہدہ طے پا گیا ہے یہ معاہدہ ہلاک احمر پاکستان کے چیئرمین ابرار الحق کے دورہ ترکی کے دوران طے پایاہے۔
ہلال احمر پاکستان اور ترک ریڈ کریسنٹ کے مابین معاہدہ کے مطابق دونوں ادارے مشترکہ اقدامات سے پاکستانیوں کی وطن واپسی یقینی بنانے کے لئے سہولت کاری کریں گے۔
وطن واپس آنے والے ہم وطنوں کے ذرائع معاش،امداد اور بحالی کے لئے بھی دونوں ادارے مل کر کام کریں گے۔،یہ ایک منفرد اقدام ہو گا، ملکی تاریخ میں پہلی بار دیکھنے کو ملے گا کہ وطن واپس آنے والوں کا معاشی تحفظ یقینی بنایا گیا ہے۔
ہلال احمر پاکستان کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہاگیاہے کہہ ترکی میں ہونے والی ملاقات میں دونوں اداروں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
اس موقع پر ابرارالحق کا کہنا تھا کہ ترکی اور پاکستان دو برادر ملک ہیں دونوں کے مابین لازوال اور مستحکم تعلقات ہیں،ان تعلقات کو نئی جہت سے ہمکنار کرنے کے لئے ہلال احمر پاکستان اور ترک ریڈ کریسنٹ باہمی تعاون کو مضبوط کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں دونوں اداروں کے اشتراک سے انسانی خدمت کے متعدد منصوبہ جات شروع کئے جائیں گے۔ انسانیت کی خدمت پر مامور دونوں اداروں کی شراکت داری کو وسعت دی جائے گی۔
اس موقع پر ترک ریڈ کریسنٹ کے صد ڈاکٹر کریم کنک کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکی بھائی بھائی ہیں،ہم مشترکہ اقدار کے حامل ہیں۔ترکی نے ہمیشہ بھائی چارے کو نبھایا ہے۔ہر کڑے وقت میں دونوں ممالک شانہ بشانہ رہے ہیں۔
انھوں نے کہاباہمی تعلقات کو مستحکم کر نے کے لئے دوطرفہ تعاون بڑھایا جائے گا، ابرار الحق نے وفد کے ہمراہ ترک ریڈ کریسنٹ کے مرکزی دفتر کا بھی دورہ کیا،سیکرٹری جنرل ہلال احمر بھی ان کے ہمراہ تھے۔
Comments are closed.