اسلام آبادیونائٹیڈ ولاہور قلندر کا میچ، بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

فوٹو: فائل

لاہور( زمینی حقائق ڈاٹ کام)پاکستان سپر لیگ سیون کا دوسرا ایلی منیٹر آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندر کے درمیان کھیلا جائے گا،
لاہور قلندر اور اسلام آباد کے میچ میں بارش نے بھی انٹری ڈال دی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں آج ہونے والے پاکستان سپر لیگ سیون کے دوسرے ایلی منیٹر کیلئے جہاں کرکٹ شائقین پرجوش ہیں وہاں لاہوریئے اپنی ٹیم کو فائنل میں دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔

اسلام آبادیونائٹیڈ ولاہور قلندر کا میچ، بارش کا امکان، محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج شام بارش ہو نے کاامکان ہے،
محکممہ موسمیات نے بھی لاہور سمیت پنجاب میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

یہ امکان بھی ظاہر کیا جارہاہے کہ بارش ہو گئی تو پھر صورتحال دیکھ کر فیصلہ کیا جائے گا کہ کتنے اوورز کا میچ کھیلا جا سکتاہے ؟ تاہم اس کیلئے ایک متبادل دن موجود ہے کیونکہ فائنل 27فروری کو کھیلا جائے گا۔

قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایس کے گروپ میچز کے دوران لاہور قلندر کے میچز میں اسٹیڈیم میں لوگوں کی بڑی تعداد نے میچز دیکھے ہیں اور گزشتہ میچ میں جب لاہور قلندر ملتان سلطانز کے ہاتھوں شکست کے قریب تھی لوگوں نے میچ ادھورا چھوڑ کر جانا شروع کردیا تھا۔

دوسری طرف 27فروری کو پی ایس ایل کا میلہ ختم ہونے کے بعد 28فروری کو آسٹریلیا کی ٹیم پاکستان کے دورے پر پہنچ جائے گی جس نے 4مارچ کو راولپنڈی میں پہلے ٹیسٹ میچ سے سیریز کاآغاز کرنا ہے۔

پی ایس ایل سیون کا دوسرا ایلی منیٹر رات ساڑھے 7بجے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، محکمہ موسمیات نے پنجاب کے جن شہروں میں بارش کا امکان ظاہر کیاہے ان میں لاہور بھی شامل ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج( جمعہ)راولپنڈی،اٹک،جہلم،چکوال،گوجرانوالہ، گجرات،نارووال،سیالکوٹ،لاہور، میانوالی،خوشاب، سرگودھا، حافظ آباد،فیصل آباداوربھکرمیں تیز ہواوں اورگرج چمک کیساتھ بارش(بعض مقامات پر ژالہ باری) کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مری،گلیات میں بارش/برفباری کی بھی توقع۔ صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔

Comments are closed.