روس کا یوکرین پرحملہ، تنصیبات تباہ،اقوام متحدہ، امریکہ نیٹو کا ردعمل
فوٹو: سوشل میڈیا
کیف ( ویب ڈیسک)روس نے یوکرین پر حملہ کردیاہے اور دارالحکومت کیف سمیت مشرقی یوکرین پرحملے کئے گئے، کیف سمیت یوکرین بھر میں فضائی سروس معطل، ملک میں مارشل لا لگا دیا گیا،یوکرین کے بعض علاقوں میں روسی فوج داخل ہوگئی۔
روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے یوکرین میں علحیدگی پسندوں کو تحفظ اور بیرونی مداخلت کاراستہ روکنے کیلئے یوکرین میں کارروائی کرنے کااعلان کیا جس کے بعد روس کا یوکرین پرحملہ، تنصیبات تباہ،اقوام متحدہ، امریکہ نیٹو کا ردعمل سامنے آیاہے۔
ادھر یوکرینی وزارتِ داخلہ نے کہا ہے کہ دارالحکومت کیف، ماریوپول، اڈیسہ اور دیگر شہروں پر حملے ہوئے ہیں اور روس نے بیلیسٹک اور کروز میزائلوں سے حملہ کیا ہے،غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روسی فوج یوکرین کے علاقے ماریوپول اور اڈیسہ میں پہنچ گئی ہے۔
روسی فوج کی جانب سے یوکرین کے دارالحکومت کیف میں ملٹری کمانڈ سینٹرز پر میزائل حملے کیے گئے ،اس کے علاوہ ماریوپول اور بندرگاہ بلیک سی پورٹ اڈیسہ میں بھی دھماکے سنے گئے ہیں۔
یوکرین کے صدارتی دفتر کی جانب سے روسی حملے کی جاری کی گئی تصویر
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ جارحیت کی جنگ ہے، یوکرین اپنا دفاع کرے گا ،انھوں نے کہا روسی صدر پیوٹن نے یوکرین پر مکمل حملہ کیا ہے، یوکرین کے پُرامن شہر روسی حملوں کی زد میں ہیں۔
ردعمل میں جاری بیان میں یوکرینی وزیرِ خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ دنیا پیوٹن کو روک سکتی ہے اور اسے روکنا چاہیے، اب عمل کرنے کا وقت ہے، بیان کے مطابق یوکرین بھر میں روسی فوجوں کی جانب سے شیلنگ جاری ہے۔
روس کی طرف سے اپنے5طیارے اور ہیلی کاپٹر تباہ ہونے کی تردید
روسی حمایت یافتہ علیحدگی پسندوں نے یوکرین کے ریجن لوہانسک میں یوکرینی طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے جب کہ یوکرینی فوج کی جانب سے 5 روسی طیاروں اور 1 ہیلی کاپٹر مار گرانے کا دعویٰ کے بعد روس نے اس کی تردید کی ہے۔
روسی وزارتِ دفاع کی طرف سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس نے یوکرین کے ایئر ڈیفنس کو تباہ کر دیا ہے جس کے بعد یوکرین کے ایئر بیسز کا انفرا اسٹرکچر ناکارہ بنا دیا گیاہے۔
Putin: "Our plans are not to occupy #Ukraine, we do not plan to impose ourselves on anyone.”
Following televised speech, explosions were heard in Kramatorsk, followed by reports of explosions or artillery firing reported in Odessa, Mariupol and capital city Kiev. #BREAKING pic.twitter.com/pDwcC56nnU— Ben Swann (@BenSwann_) February 24, 2022
روسی وزارت دفاع نے یوکرین کے شہروں پر میزائل اور آرٹلری حملوں کی تردید کردی کہا گیاہے کہ روس یوکرین کے ملٹری انفرا اسٹرکچر، ایئر ڈیفنس اور ایئر فورسز کو نشانہ بنا رہا ہے۔
ہم مضبوط ہیں، ہر چیز کے لیے تیار ہیں، ہم ہی جیتیں گے، زیلنسکی صدر یوکراین
روسی حملے کے بعد یوکرین کے دارالحکومت کیف میں دھماکے بھی سنے گئے ہیں جبکہ روسی حملوں کے بعد یوکرین میں مارشل لاء نافذ کر دیا گیا ہے،یوکرین کے صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ مارشل لاء کا نفاذ پورے ملک پر ہو گا۔
یوکرینی صدر کے مطابق روس نے یوکرین کے انفرا اسٹرکچر، بارڈر گارڈز پر میزائل حملے کیے ہیں،یوکرین کے صدر زیلنسکی نے یہ بھی کہا ہے کہ ہم مضبوط ہیں، ہر چیز کے لیے تیار ہیں، ہم ہی جیتیں گے۔
اس سے قبل برطانوی میڈیا کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین پر خصوصی فوجی آپریشن کا اعلان کرتے ہوئے یوکرین کی فوج سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے،صدر پیوٹن نے دھمکی دی ہے کہ بیرونی مداخلت ہوئی تو روس جواب دے گا۔
پیوٹن کے مطابق یہ فوجی آپریشن یوکرین کی دھمکیوں کے جواب اور اسلحے سے پاک خطے کے لیے ہے، انھوں نے یہ بھی کہا کہ یوکرین میں روس کے حامیوں کی نسل کشی ہوتی نہیں دیکھ سکتے ان کی مدد کررہے ہیں۔
کیف انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر حملہ، فضائی آپریشن معطل کردیا گیا
یوکرین کے دارالحکومت کیف کے انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر حملہ کیا گیا ہے، جس کے بعد سول طیاروں کے لیے یوکرین کی فضائی حدود بند کر دی گئی ہے،یوکرین سول ایوی ایشن نے تمام ایئر لائنز کے لیے فضائی حدود کی بندش کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔
اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس ، پیوٹن امن کو موقع دیں، سیکرٹری جنرل
روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی اور تنازع پر اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوا ہے جس میں سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ انتونیو گوٹریس نے روس پر زور دیا ہے کہ پیوٹن اپنی فوج کو یوکرین پر حملے سے روکے، صدر پیوٹن امن کو موقع دیں۔
سلامتی کونسل کاہنگامی اجلاس یوکرین کی درخواست پر بلایا گیا ہے، روسی سفیر برائے اقوامِ متحدہ نے کہا روس کا آپریشن درست ہے،غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روسی سفیر برائے اقوامِ متحدہ نے سلامتی کونسل کو مشرقی یوکرین پر روسی حملے سے آگاہ کر دیا۔
"What we’re seeing is the truth”
Foreign Minister James Cleverly reacts on #BBCBreakfast to images of Russian forces crossing the Crimean border into Ukraine.https://t.co/zXPe2mcKvq pic.twitter.com/9jgdy2Ubfh
— BBC Breakfast (@BBCBreakfast) February 24, 2022
روسی سفیر برائے اقوامِ متحدہ کا موقف تھا کہ اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت روس کا آپریشن درست ہے،یوکرین کے سفیر برائے اقوام متحدہ نے کہا روس کو جنگ سے روکنا اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی ذمے داری ہے۔
امریکہ کا موقف بھی سامنے آیا اور امریکی سفیر برائے اقوامِ متحدہ نے سلامتی کونسل میں اپنے بیان میں کہا ہے کہ یوکرین پر روسی حملے کے خلاف اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں آج قرار داد پیش کریں گے،ان کا کہنا تھا ہم امن کے خواہاں ہیں، پیوٹن نے جنگ کا پیغام دیا ۔
برطانوی سفیر برائے اقوامِ متحدہ نے مشرقی یوکرین میں روسی فوجی کارروائی بلا اشتعال اور بلا جواز قرار دیا اور روس سے حملے روکنے کا مطالبہ کیاگیاہے۔
امریکہ اور اتحادی متحد اور فیصلہ کن انداز میں جواب دیں گے، امریکی صدر
امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے یوکرین پر روس کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ روس کے یوکرین پر حملے کا امریکا اور اتحادی متحد اور فیصلہ کن انداز میں جواب دیں گے، روسی اقدامات پر مضبوط اور متحد ردِ عمل کے لیے نیٹو سے رابطہ کریں گے۔
روس کے حملہ پرنیٹو کے سیکریٹری جنرل اسٹولٹن برگ نے کہا یوکرینی علاقے پر روسی حملے کی مذمت کرتے ہیں روسی حملے سے شہریوں کی جانوں کو خطرہ ہے، نیٹو اتحادی روس کی نئی جارحیت سے نمٹنے کے لیے ملاقات کریں گے۔
نیٹو کے سیکریٹری جنرل اسٹولٹن برگ نے کہا ہم اس خوفناک وقت میں یوکرین کے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں، نیٹو تمام اتحادیوں کے تحفظ اور دفاع کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گا۔
Comments are closed.