پی ڈی ایم جماعتیں سچے دل سے ایک ساتھ نہیں ہیں، اعتزاز احسن

فوٹو: فائل

لاہور( زمینی حقائق ڈاٹ کام) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے اپنی جماعت کو اتحادیوں سے بچنے کا مشورہ دیاہے، کہتے ہیں پی ڈی ایم جماعتیں سچے دل سے ایک ساتھ نہیں ہیں، اعتزاز احسن نے کہا ان پر اعتبار نہ کیا جائے۔

لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ پی ڈی ایم کا ایک بات پر قائم رہنے کا امکان نہیں،دعا ہے میری جماعت ان سے بچ کر نکل آئے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں سچے دل سے ایک دوسرے کے ساتھ نہیں ہیں اس لئے اپنی جماعت کو مشورہ دے رہا ہوں کہ ان پر اعتبار نہ کریں۔

سب سے زیادہ جعلی خبریں مریم نواز کے پاس ہوتی ہیں

پیکا آرڈیننس کا ذکر کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ن لیگ سب سے زیادہ اس قانون سے ڈرتی ہے وہ اس لئے کہ سب سے زیادہ جعلی خبریں مریم نواز کے پاس ہوتی ہیں اورپیکا ترمیمی آرڈیننس کا اطلاق جعلی خبروں پر ہوتا ہے۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ اگر مریم نواز کے پاس جج کی ویڈیوز تھیں ان کو کسی عدالت میں پیش کیوں نہیں کیا گیا ؟ مریم نواز دعویٰ کرتی ہیں کہ میرے پاس اور بھی ثبوت ہیں، جو ثبوت ہیں وہ عدالت میں پیش کیوں نہیں کرتیں؟

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو سچا ثابت کرنے کے لیے ثاقب نثار کی آڈیو فیک نیوز ہے۔نوازشریف کو واطن واپس لانا حکومت کے بس کی بات نہیں،نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس لیبارٹری سے جعلی بنوائی گئیں۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ ان کو سمجھ ہی نہیں آ رہی کہ بات تو کوئی بنی نہیں ہے۔مولانا فضل الرحمان کے الفاظ ہیں کہ ادھر سے بھی اشارہ آ گیا ہے اور ہمارا کام ہو گیا ہے۔

Comments are closed.