خاتون ٹیچر نے نویں جماعت کے شاگرد سےشادی کر لی

خیر پور(ویب ڈیسک) خاتون ٹیچر نے نویں جماعت کے شاگرد سےشادی کر لی، مخلوط تعلیم کی کلاس محبت پروان چڑھی اور کورٹ میرج کی صورت میں ڈراپ سین ہوگیا.

والدین اور باقی لوگوں کو تب پتہ چلا جب کراچی کی عدالت میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے نے سوشل میڈیا پر ویڈیو کے ذریعے شادی کی تصدیق کی۔

یہ واقعہ خیرپور میں پیش آیا جہاں سکول ٹیچر نے نویں جماعت کے اپنے طالب علم کو دل دیا، سکول میں شروع ہونے والی محبت عدالت پہنچ کر شادی پر انجام پائی۔

فوٹو : ویڈیو اسکرین گریب

سندھ کے شہر خیرپور کے نجی اسکول کی 23 سالہ لیڈی ٹیچر نے نویں جماعت کے 20 سالہ طالب علم سے کراچی کی عدالت میں پسند کی شادی کی۔

لیڈی ٹیچر کے اغواء کا مقدمہ تھانہ گمبٹ میں درج ہوا تھا تاہم ویڈیو میں 23 سالہ لیڈی ٹیچر کا اپنا نکاح نامہ دکھاتے ہوئے کہتی ہے مجھے کسی نے اغواء نہیں کیا، پسند سے شادی کی ہے۔

واضح رہے کہ نجی اسکول کی لیڈی ٹیچر 24 جنوری سے اسکول سے واپسی کے بعد لاپتہ ہوگئی تھی جس پر لیڈی ٹیچر کے اغواء کا مقدمہ تھانہ گمبٹ میں درج ہوا تھا.

کورٹ میرج دستاویز

دوسری طرف 20 سالہ شاہ زیب بھی 24 جنوری سے غائب تھا جو اسی نجی اسکول میں نویں جماعت کا طالب علم ہے، ذرائع کے مطابق بعض کلاس فیلوز آگاہ تھے لیکن وہ خوف کی وجہ سے خاموش رہے.

Comments are closed.