فوٹو: فائل
کراچی( زمینی حقائق ڈاٹ کام) ڈاکٹرعامر لیاقت حسین سے ان کی بیوی "طوبیٰ ” نے خلع لے لی ،دونوں کی علحیدگی کی تصدیق طوبیٰ انور کی طرف سے کی گئی ہے۔
اداکارہ و ماڈل طوبی انور نے اپنے سوشل میڈیا اکاوئنٹ سے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور ٹی وی میزبان و اسکالر عامر لیاقت حسین سے خلع لے لی ہے۔
سیدہ طوبیٰ انور کا کہناہے کہ بھرے دل کے ساتھ بتا رہی ہوں کہ 14ماہ تک شوہر سے الگ رہنے کے بعد باالآخر میں نے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین سے عدالت کے زریعے خلع لے لی ہے۔
اداکارہ نے شوہر سے علیحدگی کا سبب بتائے بغیر بتایا کہ انہیں صلح کی کوئی صورت نظر نہیں آئی، جس کے بعد انہوں نے مجبور ہوکر خلع لی،دونوں کی شادی 2018میں ہوئی تھی۔
View this post on Instagram
اپنی تحریر میں اداکارہ طوبیٰ انور نے میڈیا اور مداحوں سے اپیل کی کہ ان کے مشکل وقت کا بھرم رکھ کر ان کی پرائیویسی کا بھی خیال رکھا جائے جس کامطلب اس اس معاملے زیادہ اچھالنے سے گریز کرنا ہی ہے۔
عامرلیاقت کی سابق اہلیہ سیدہ طوبیٰ انور کا کہنا تھا کہ ان کے لیے یہ مشکل وقت ہے مگر انہیں یقین ہیکہ خدا ہر کسی کے لیے ہمیشہ اچھے ہی فیصلے کرتے ہیں۔
طوبیٰ انور کی گئی اپیل کے باعث عامر لیاقت سے خلع کی تصدیق کی پوسٹس پر کئی شوبز شخصیات، صحافیوں اور مداحوں نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
— Syeda Tuba Anwar (@TubaAtweets) February 9, 2022
واضح رہے ڈاکٹرعامر لیاقت نے ماڈل و اداکارہ طوبی عامر سے 2018 میں شادی کی تھی تاہم یہ شادی خفیہ رکھی گئی تھی مگر عامر لیاقت حسین نے انتخابات کے دوران کاغذات نامزدگی میں دوسری اہلیہ کے نام سے ان کا ذکر کیا تھا۔
عامرلیاقت حسین کی طرف سے دوسری شادی کے بعد ان کی پہلی شادی ختم ہوگئی تھی اور ان کی پہلی اہلیہ سیدہ بشریٰ نے دسمبر 2020 میں طلاق کی تصدیق کی تھی کہ انھیں عامرلیا قت نے طلاق دیدی ہے۔
اس سے قبل بھی دونوں کی علیحدگی اور طلاق کی خبریں گردش کرتی رہی ہیں تاہم خود عامرلیاقت حسین نے طلاق کی خبروں کو مسترد کردیا تھا مگر اس بار خود طوبیٰ انور نے خلع کی تصدی کردی ہے۔
Comments are closed.