فیصل واوڈا تاحیات نااہلی کے زمرے میں آتے ہیں، کنور دلشاد

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نےکہا ہے فیصل واوڈا تاحیات نااہلی کے زمرے میں آتے ہیں، کنور دلشاد نے کہا عدالت واضح کر دے گی.

الیکشن کمیشن کے فیصلے پر نجی ٹی وی
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا یہ ایک تاریخی فیصلہ ہے۔

کنور دلشاد نے کہا کہ اب تاحیات نااہلی کا سوال ہے اس پر الیکشن کمیشن اور عدالت فیصلہ کرے گی اس حوالے سے تمام اختیارات عدالت کے پاس ہیں۔

سابق سیکرٹری نے واضح کیا کہ فیصل واوڈا بھی نواز شریف اور جہانگیر ترین کی طرح تاحیات نا اہلی کے زمرے میں آتے ہیں وہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جاسکتے ہیں۔

واضح رہےکہ الیکشن کمیشن نے دوہری شہریت کیس میں پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کو نا اہل قرار دیا ہے اور آرٹیکل 62کا ذکر موجود ہے جوصادق اور آمین سے متعلق ہے.

Comments are closed.