جو اسلحہ اٹھائے گا پاک فوج اپنی ذمہ داری نبھائے گی، وزیر داخلہ

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)وفاقی  وزیر شیخ رشید احمد نے کہاہے جو اسلحہ اٹھائے گا پاک فوج اپنی ذمہ داری نبھائے گی، وزیر داخلہ نے کہا پاکستان کے معاملات میں اسلحہ اٹھانے والے دہشتگردوں کو پاکستان کی عظیم افواج سبق سکھا رہی ہیں۔

اتوار کو پریس کانفرنس میں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہم نے دنیا میں قربانیوں کی داستان لکھی ہے، دنیا کا کوئی ملک اس کا مقابلہ نہیں کر سکتا، انھوں نے کہا بلوچستان میں عظیم شہدا ء کو سلام عقیدت پیش کرنے جا رہا ہوں۔

شیخ رشید احمد نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے حوالے سے کہا کہ انڈین میڈیا کو دیکھیں کہ وہ عمران خان کے چین کے دورے پر کتنی تکلیف میں ہے، بھارت پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا۔

وزیر داخلہ نے کہاکہ اپوزیشن نے یوم یک جہتی کشمیر پر بھی مزید خلفشار اور انتشار کی باتیں کیں، اندھے خواب دیکھنے والی اپوزیشن سیاسی موت مرنے جا رہی ہے، واضح کر دوں میں نے کبھی آصف زرداری کو 10 پرسنٹ نہیں کہا۔

فضل الرحمان کو کل مکھی کی طرح باہر نکال دیاگیا

شیخ رشید احمد نے کہاکہ فضل الرحمان نے کہا تھا کہ عمران خان کو مکھی کی طرح نکال باہر کریں گے، کل فضل الرحمان کو مکھی کی طرح نکال دیا گیا،
انہوں نے مزید کہا کہ منی لانڈرنگ اور فیٹف کے اصل ملزم اگر اکٹھے ہو کر آنا چاہتے ہیں تو بسم اللہ۔

وزیر داخلہ کا لانگ مارچ کے جواب میں اپوزیشن کو بڑا چیلنج دے دیا ہے، کہتے ہیں کہ اکیلے آؤ یا ساتھ مل کر، جس کو اسلام آباد آنا ہے آجائے مگر یاد رکھیں منہ کی کھانی پڑے گی۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمدگزشتہ روز یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ن لیگ اور پی پی قیادت کی ملاقات پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نواز شریف اور پیپلزپارٹی کی سیاست نسلہ ٹاور اور تجوری ہائٹس کی طرح گرےگی۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے دونوں جماعتوں کی قیادت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اکیلے اسلام آباد آؤ یا سب ملکر، منہ کی کھانا پڑے گی، فضل الرحمان ہمارے اتحادی سے مدد مانگ رہے ہیں۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ آج ملک میں مہنگائی اِن ہی چوروں کی وجہ سے ہے،ان کا کہنا تھا وہ بھاگ گئے لیکن میں پھانسی چڑھ جاؤں گا، مگر ملک سے نہیں بھاگوں گا۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پہلی بار طاقتور کو احتساب کا خوف پیدا ہوا ہے، ایسی درجنوں میٹنگز بھی ہوں حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑنا.

وزیر مملکت برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ جھوٹوں کے اس ٹولے کو اکھٹے جیل جانا ہے، ان کے ہاتھ میں سوائے شرمندگی کے کچھ نہیں آئے گا۔

انھوں نے کہا کہ یہ اپنے مفادات کیلئے ہر 6 ماہ بعد اکھٹے ہوجاتے ہیں، لوٹ مار ٹولے کے اکٹھا ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا کیونکہ عوام جانتے ہیں ان ایجنڈا کیا ہے.

Comments are closed.