بلوچستان،13دہشتگرد ہلاک، بھارت و افغانستان میں ہنڈلرزسے رابطے بے نقاب

فوٹو: فائل

راولپنڈی( زمینی حقائق ڈاٹ کام)بلوچستان،13دہشتگرد ہلاک، بھارت و افغانستان میں ہنڈلرزسے رابطے بے نقاب ہوئے ہیں،سکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا،13دہشتگرد ہلاک،7اہلکار شہید ہوئے ، شہید ہونے والوں میں ایک افسر بھی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق نوشکی اورپنجگور میں ہوئے حملوں میں 13دہشت گرد مارے گئے، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے دونوں حملے ناکام بنائے۔

اعلامیہ کے مطابق سیکیورٹی فورسزنے علاقوں میں کلیئرنس اورسرچ آپریشنز بھی کیے، نوشکی میں دہشت گردوں کاحملہ ناکام بناتے ہوئے9 دہشت گردمارے گئے جبکہ حملے میں ایک افسر سمیت 4 اہلکار شہید ہوئے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پنجگور میں سیکیورٹی فورسزکا فرار دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے آپریشن جاری ہے ، پنجگور میں 4 دہشت گرد مارے گئے ، جبکہ 4 سے 5 دہشت گردوں کو گھیرلیا ہے ، حملوں کے دوران 3 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ان دہشت گردوں کے افغانستان اور بھارت میں ہینڈلرز کے ساتھ رابطے پکڑے گئے ہیں، اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں کے زیر استعمال اسلحہ اور جوتے سب امریکی ساختہ ہیں ۔

Comments are closed.