ریلوے ملازمین کو پنشن کی ادائیگی میں تاخیر معمول بن گئی

فوٹو: فائل

لاہور( زمینی حقائق ڈاٹ کام)ریلوے ملازمین کو پنشن کی ادائیگی میں تاخیر معمول بن گئی،ہزاروں ملازمین تاحال جنوری کی پنشن سے محروم ہیں، وزارت خزانہ ابھی تک فنڈز ریلیز نہیں کئے۔

ریلوے ہیڈ کوارٹرکے مطابق یہ فنڈز وزارت ریلوے کی طرف سے ابھی فراہم نہیں کئے گئے ہیں ، ملازمین نے جب وزارت ریلوے کے حکام سے رابطہ کیا تو علم ہوا کہ انھیں ابھی تک وزارت خزانہ نے فنڈز نہیں دیئے۔

آل پاکستان ریلوے پنشنرزایسوسی ایشن کا اجلاس گزشتہ روز لاہور میں چیئرمین محمد اسلم کی صدارت میں ہوا جس میں پنشن کی عدم ادائیگی میں ہر بار تاخیر ہونے پر تشویش کاظہار کیا گیا۔

اجلاس کے بعد جاری بیان کے مطابق اجلاس میں مرکزی سیکرٹری اور نگزیب تنولی سمیت مختلف شہروں سے عہدید اروں نے شرکت کی اور ریٹائرڈ ملازمین، بیواؤں اور ان کے بچوں کی ضروریات کا جائزہ لیا گیا۔

بیان کے مطابق اجلاس میں موجود تمام ارکان کابینہ کی جانب سے پاکستان ریلوے کے ریٹائرڈ ضئیف العمرملازمین بیواؤں اور ان کے یتیم بچوں کوماہ جنوری کی پیشن کا بروقت ادائیگی نہ ہونے پر انتہائی دکھ اور غم کا اظہار کیا گیا۔

بیان کے مطابق ریلوے ملازمین کی پنشن ادائیگی میں تاخیر کا سلسلہ کئی ماہ سے جاری ہے اورتقریباً ہر ماہ ایسا ہو تاہے، جنوری کی پنشن رواں ہفتے ادا ہونے کا امکان نہیں ہے کیونکہ فنڈز ریلیز نہیں ہوئے اور آگے بینکوں کی بھی دو چھٹیاں ہیں۔

اجلاس میں ضیف اور سینئرز ملازمین نے وزیراعظم ، وزیر ریلوے ، سیکرٹری ریلوے اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پنشن کی بروقت ادائیگی ممکن بنائی جائے ، خاص کر بیواؤں کو مہنگائی کے باعث پنشن بر وقت نہ ملنے سے مشکلات درپیش ہیں۔

بیان میں واضح کیا گیاکہ ہم حکومتی مشکلات میں اضافہ نہیں کرنا چاہتے ہیں لیکن اگر پنشن کی ادائیگی میں تاخیر کا سلسلہ ختم نہ ہوا تو پھر مجبوراً سڑکوں پر نکلنا پڑے گا، انھوں نے امید ظاہر کی کہ متعلقہ حکام اس کی نوبت نہیں آنے دیں گے۔

Comments are closed.