خواتین سمیت سابق کھلاڑیوں اور ممتاز کمنٹیٹرز کے کمنٹری پینل کا اعلان

لاہور(زمینی حقائق ڈاٹ کام) پی ایس ایل سیزن 7 کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے خواتین سمیت سابق کھلاڑیوں اور ممتاز کمنٹیٹرز کے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا ہے۔

سابق کھلاڑیوں ثناء میر، عروج ممتاز، مرینہ اقبال کے علاوہ وقار یونس اور بازید خان شامل ہیں جبکہ اردو کمنٹری میں طارق سعید بھی لیگ میں کمنٹری ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

پی ایس ایل سیون میں پہلی بار انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹرز اور معروف کمنٹیٹرز نک نائٹ اور مائیک ہیزمین پاکستان سپر لیگ میں کمنٹری کی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔

https://twitter.com/crictanveer_/status/1484809070984978434?t=vi0USrJmdIteCnqSQlekjQ&s=19

مائیک ہیزمین حال ہی میں جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان اور نیشنل ٹی20کپ میں بھی کمنٹری کرنے پاکستان آچکے ہیں۔

انگلینڈ کے سابق کپتان اور موجودہ کمنٹیٹر ڈیوڈ گاور پی ایس ایل میں دوسری مرتبہ کمنٹری کرنے آرہے ہیں۔ وہ کراچی میں کھیلے جانے والے لیگ کے پہلے مرحلے میں کمنٹری کریں گے۔

ان کی جگہ نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ باؤلر ڈینی موریسن قذافی اسٹیڈیم کے کمنٹری باکس میں موجود ہوں گے۔ اسی طرح زمبابوے کی معروف آواز پومی ایمبینگوا بھی لیگ کے پہلے مرحلے کے لیے دستیاب ہوں گے۔

پاکستان کے سابق کرکٹرز اور ممتاز کمنٹیٹرز بھی نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری لائیو ایکشن پر تبصرہ کرنے کے لیے کمنٹری باکس کا حصہ ہوں گے

 

ایونٹ کی کوریج کیلئے 30 ایچ ڈی کا استعمال کیا جائے گا۔اس دوران دنیا بھر موجود ناظرین کے لیے بگی اور ڈرون کیمرے کےذریعے کرکٹ کے خوبصورت اور دلکش مناظربھی عکس بند کیے جائیں گے۔

پی ایس ایل 7 میں ایرن ہالینڈ کی بحیثیت پریینٹر لیگ میں واپسی ہوئی ہےجبکہ زینب عباس اور سکندر بخت کی جوڑی پری میچ اور پوسٹ میچ شوز کی میزبانی کرے گی۔

پی ایس ایل کا ساتواں ایڈیشن 27 جنوری سے 27 فروری تک بالترتیب کراچی اور لاہور میں کھیلا جائے گا بیشتر کھلاڑی اور آفیشلز کراچی میں بائیو بلبل میں شامل ہو چکے ہیں۔

Comments are closed.