لاہور دھماکہ کے ذمے داروں کو بھارتی مالی مدد حاصل ہے، شاہ محمود
اوکاڑہ( ویب ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ انار کلی لاہور دھماکہ کے ذمے داروں کو بھارتی مالی مدد حاصل ہے، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مزید تحقیقات جاری ہے۔
اوکاڑ ہ میں صوبائی وزیر صوبائی وزیر صمصام بخاری سے انکے بھائی کی تعزیب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے لاہور دھماکے کی ذمے داروں اور ان کی مالی معاونت پر بات کی۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ مقبوضہ کشمیر بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، انھوں نے کہا کہ دوسری طرف کرسمس کے موقع پر بھارت میں مسیحی برادری کی عبادت گاہوں پر حملے ہوئے ہیں۔
پاکستان کے وزیر خارجہ نے کہا کہ 22 تا 23 مارچ مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوگا، جس کی صدارت پاکستان کرے گا۔
اس موقع پر نئے صوبوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہم نئے صوبے کے لئے بل تیار کررہے ہیں، جنوبی پنجاب صوبے کے لئے بلاول بھٹو اور شہباز شریف کو خطوط لکھ دیئے ہیں۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ 27 فروری کو پی ٹی آئی سندھ کے بلدیاتی قانون کے خلاف مارچ کرے گی، بلاول بھی اسی دن لانگ مارچ کررہے ہیں، کہیں نہ کہیں ملاقات ہوجائے گی۔
جب ان سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ 2018 والا جہاز 2023 میں آپ کی جماعت کے پاس ہوگا یا کسی اور کے پاس؟ تو شاہ محمود نے جواب دیا کہ آج کل دھند کا موسم ہے، میرا خیال ہے کہ گاڑی کا سفر ہی بہتر رہے گا۔
Comments are closed.