پاکستان مشکل وقت میں افغان عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گا، وزیراعظم
فوٹو: اسکرین گریب
اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام) افغانستان میں انسانی بحران پیدا ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ،پاکستان نے صورتحال پر تشویش کااظہار کیاہے ، پاکستان مشکل وقت میں افغان عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گا، وزیراعظم عمران خان کااظہار خیال۔
وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں افغانستان پر اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اپیکس کمیٹی نے افغانستان کی بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور افغانستان کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے عزم کااظہار کیاگیا۔
اپیکس کمیٹی کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاکستان ضرورت کی اس گھڑی میں افغان عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گا،فغانستان کو انسانی بحران سے بچانے کیلئے ہر ممکن مدد کرینگے، وزیراعظم نے اجلاس میں عزم ظاہر کیا۔
اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر اطلاعات فواد چوہدری، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، مشیر تجارت عبدالرزاق داود، مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے شرکت کی۔
“Pakistan is committed to provide all out support to Afghan people to avert humanitarian crisis,” said Prime Minister @ImranKhanPTI while chairing 3rd meeting of the Apex Committee on Afghanistan pic.twitter.com/2C3522ldxH
— Prime Minister’s Office, Pakistan (@PakPMO) January 14, 2022
اعلامیہ کے مطابق اجلاس دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ افغانستان کی 50 ہزار میڑک ٹن گندم، طبی سامان، پناہ گاہوں اور دیگر سامان سے امداد کی گئی اور مزید امداد بھی فراہم کی جائے گی۔
اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے افغانستان کے لیے امداد کی اپیل کا خیرمقدم کرتے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے لیے تعلیم یافتہ اور تربیت یافتہ افرادی قوت افغانستان بھیجی جائے۔
وزیراعظم نے افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کیلئے دوست ممالک سے بھی دوطرفہ تعاون کے حصول کی ہدایت کی ، اس کے ساتھ ساتھ افغانستان کی بحالی میں مدد کے لئے ریلوے، معدنیات اور ادویات سازی میں تعاون کی ہدایت بھی کی۔
اپیکس کمیٹی نے کہا کہ بین الاقوامی برادری اور امدادی ادارے افغانستان کو امداد فراہم کریں، افغانستان کو قیمتی جانوں کے نقصان اور معاشی بحران سے بچانے کے لیے امداد کی ضروری ہے۔
اعلامیہ کے مطابق افغانستان سخت سردی کے دوران بھوک اور بحرانی صورتحال سے دوچار ہے، بحران کے باعث لوگوں کے لیے مناسب خوراک اور رہائش حاصل کرنا مشکل ہے۔
Comments are closed.