تحریک انصاف نے 40 ہزار ڈونرز کی فنڈنگ کا حساب دیا، فواد چودھری

فوٹو: فائل

اسلام آباد( ویب ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے 40 ہزار ڈونرز کی فنڈنگ کا حساب دیا، فواد چودھری کسی جماعت نے تحریک انصاف کی طرح فنڈنگ کا حساب نہیں دیا، تحریک انصاف نے شفاف فنڈنگ کا نظام دیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اب پیپلز پارٹی اور(ن) لیگ کی باری ہے۔ حیران ہوں کیسے کیسے لوگ مریم نواز کے پیچھے ہاتھ باندھے کھڑے ہوتے ہیں، پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کا دورختم ہوچکا ہے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں نئے لوگوں کو سامنے آنا چاہیے۔

http://

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں فواد حسین چوہدری نے کہا دونوں پارٹیاں اپنے نام زرداریاں اور شریفاں پارٹی رکھ لیں، یہ ضروری نہیں آپ نانا، دادی بن جائیں اورعقل بھی آجائے، مسلم لیگ (ن) کو منی لانڈرنگ کیلئے استعمال کیا گیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ نوازشریف کبھی ایک اور کبھی دوسرے ریسٹورنٹ میں جاتے ہیں، نواز شریف نے 17 ماہ سے علاج نہیں کرایا، نوازشریف کو جان سے زیادہ پیسہ عزیز ہے، نوازشریف فیملی کو لوٹی رقم واپس کرنا ہوگی۔

فواد چودھری نے مطالبہ کیا کہ مریم نواز نے پرویز رشید کیساتھ فون لیک کو تسلیم کیا ہے، صحافیوں کو گالیاں دینے پر مریم نواز معافی مانگیں۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے خلاف جامع منصوبہ تیار کیا ہے، فنانس بل 10جنوری کو منی بل پاس ہوجائے گا۔

http://

وفاقی وزیر نے دعویٰ کیا کہ آئی ایم ایف معاہدے کے بعد استحکام آئے گا، مہنگائی کی کمر جلد ٹوٹے گی اور معاشی استحکام آئے گا،کورونا کے باوجود معاشی حالات بہتر ہیں۔

Comments are closed.