مریم نواز کے ساتھ آڈیو کلپ میں پرویز رشید نے نازیبا زبان استعمال کی
فوٹو: فائل
اسلام آباد( ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور سینئر رہنما پرویز رشید کی ایک مبینہ آڈیو سامنے آئی ہے جس میں مریم نواز کے ساتھ آڈیو کلپ میں پرویز رشید نے نازیبا زبان استعمال کی ہے مریم نواز کوکہتے ہیں میر شکیل الرحمان سے بات کریں۔
اس آڈیوٹیپ میں مبینہ طور پر پرویز رشید کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ جیونیوز کے ایک پروگرام اسکور کارڈ کا وہ حوالہ دیتے ہوئے صحافی حسن نثار کا کہتے ہیں کہ (ن) لیگ کو بہت گالیاں دیتے ہیں مریم نواز کہتی ہیں ہاں اب تک ارشاد بھٹی بھی آگیاہے۔
مریم نواز اور پرویز رشید کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو کی یہ مبینہ آڈیو ٹیپ سماء نیوز ٹی وی پر چلائی گئی ہے جب کہ اے آر وائی نے بھی یہ آڈیو ٹیپ نشر کی ہے ن لیگ کے قریب سمجھنے جانے والے ٹی وی چینلز نے آڈیو ٹیپ پر کونظر انداز کیاہے۔
مریم نواز کی بات کے جواب میں پرویز رشید کہتے ہیں کہ ارشاد بھٹی بھی (ن) لیگ کے لیے بہت گندی زبان استعمال کرتے ہیں،پھر پرویز رشید سینئر صحافی مظہر عباس کے تجزیہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ وہ بھی ہمیں ٹونٹ کرتے ہیں۔
مريم نواز کی ايک اور مبينہ آڈيو لیک، صحافیوں سے متعلق نا زیبا الفاظ کا استعمال#SamaaTV @Abbasshabbir72 pic.twitter.com/BjcN4mmiki
— SAMAA TV (@SAMAATV) January 4, 2022
پرویز رشید دعویٰ کرتے ہیں کہ مظہر عباس ہمارے خلاف رجحان رکھتے ہیں، ہمارے اوپر طنز اور مذاق اڑاتے ہیں اور بعض اوقات چیزوں کو گھما کر پیش کرتے ہیں،ویز رشید کہتے ہیں کہ اس شو میں کوئی بھی ہمارا ترجمان نہیں ہے۔
پرویز رشید کا کہناہے کہ ستار بابر آزادانہ رائے رکھتے ہیں اور کم از کم گالم گلوچ نہیں کرتے، تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی کا نام لینا چاہتے ہیں لیکن ان سے پہلے مریم نواز بول جاتی ہیں ہاں وہ نیازی۔
پرویز رشید کہتے ہیں ہا وہ جیسا ہمارے ساتھ سلوک کرتے تھے عمران خان کے ساتھ بھی اسی طرح سلوک کرتے تھے، انہوں نے ان کو پروگرام سے ہٹادیا ہے اور ان کا کالم بھی روک دیا گیا ہے۔
مریم نواز کہتی ہیں کہ پہلے وہ حفیظ اللہ نیازی سے ان کی پینل سے برطرفی کی وجہ کے بارے میں پوچھیں گی اور پھر یہ معاملہ جنگ گروپ کے مالک میر شکیل الرحمٰن کے ساتھ اٹھائیں گی۔
ابو جی جو باسکیٹس آذر بائیجان سے لائے ہیں ایک نصرت جاوید دوسری رانا جواد کو بھیجنی ہے
پر ویز رشید کہتے ہیں کہ اس طرح تو یہ پروگرام غیر متوازن ہوگا کہ اگر عمران خان کے خلاف بات کرنے پر چیک ہے اور آگے تجزیہ کارصحافیوں کے بارے میں نازیبا زبان استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اوپر بھونکنے کے لیے کتے چھوڑ رکھے ہوں۔
مریم نواز کہتی ہیں کہ بے شک یہ تو جانبداری ہے ، آڈیو کلپ کے آخر میں مریم نواز کہتی ہے یہ جو دو باسکٹس آئی ہیں ناں ابو جان آذر بائیجان سے لائے ہیں ایک نصرت جاوید کو اور دوسری رانا جواد کو بھیجنی ہے۔
Comments are closed.