ضمنی بل منظور کئے بغیر قومی اسمبلی اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ضمنی بل منظور کئے بغیر قومی اسمبلی اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا، اجلاس کی کارروائی صرف 12 منٹ تک جاری رہ سکی.

ضمنی مالیاتی بل قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا تھا تاہم اس پر منظوری کا عمل ابھی مکمل نہیں ہوا، ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اپنی اتحادی جماعتوں کو مطمئن کرکے آئندہ اجلاس میں بل منظور کرانا چاہتی ہے.

بل کے حوالے سے سے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بل سینیٹ کو بھیجتے ہوئے آئینی ذمہ داری پوری کرلی گئی ہے تاکہ قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے کے 14 دن کے اندر سفارشات لی جاسکیں۔

یہ بل آئی ایم ایف کے 12 جنوری کو ہونے والے اجلاس سے قبل یا بعد منظور کیے جائیں گے جس کے بعد پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالر کی قسط منظور کیے جانے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف کے ساتھ پس پردہ مذاکرات بھی جاری ہیں تاکہ اسے قائل کیا جاسکے کہ حکومت فنانس سپلیمنٹری بل 2021 پر اکثریت حاصل کرنے اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو خود مختاری دینے کی اپنی شرط پوری کر رہی ہے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس کورم نامکمل ہونے کے باعث شروع کے چند منٹوں بعد ہی معطل کر دیا گیا.

اس دوران کورم نا مکمل ہونے کی نشاندہی کی اپوزیشن رہنما نے کی، جس کے بعد اراکین کی غیر حاضری کے باعث اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا گیا۔

وزیرِ اطلاعات کا یہ موقف بھی سامنے آیا ہے کہ اتحادی جماعتوں کے تحفظات نہیں ہیں کابینہ میں مسلم لیگ ق اور ایم کیو ایم کے وزراء نے اسی بل کی منظوری دی ہے.

Comments are closed.