وزیراعظم نے اسلام آباد میں کرکٹ سٹیڈیم تعمیر کرنے کی منظوری دیدی
فوٹو: فائل
اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام)وزیراعظم نے اسلام آباد میں کرکٹ سٹیڈیم تعمیر کرنے کی منظوری دیدی اور چیئرمین پی سی بی سے کہا ہے کہ سٹیڈیم جلد از جلد تعمیر کیا جائے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیض حسن راجہ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے جس میں اسلام آبادمیں کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کی اصولی منظوری دے دی۔
وزیراعظم آفس سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیاہے کہ وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے ملاقات کی جس میں پی ایس ایل 2022 کے سیزن اور کرکٹ کے مجموعی ڈھانچے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کی اصولی منظوری دی اور چئیرمین پی سی بی کو ہدایت کی کہ اسٹیڈیم کی تعمیر جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
اس موقع پرچیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے وزیر اعظم کو اسٹیڈیم کی تعمیر 2025 تک مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور بتایا کہ کرکٹ سٹیڈیمز کی تعمیرات پی سی بی کی حکمت عملی میں شامل ہیں۔
وزیراعظم نے اسلام آباد میں کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر کی اصولی منظوری دی اور چئیرمین PCB کو ہدایت کی کہ اس کی تعمیر کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
چئیرمین PCB نے وزیر اعظم کو سٹیڈیم کی تعمیر 2025 تک مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
— Prime Minister’s Office, Pakistan (@PakPMO) December 31, 2021
واضح رہے اس سے قبل بھی اسلام آباد میں سٹیڈیم تعمیر کرنے کی منظوری دی گئی تھی اور شکرپڑیاں کے قریب ایک جگہ کا انتخاب بھی کیا گیا تھا تاہم بعد میں اس فیصلے پر عمل نہیں ہو سکا۔
Comments are closed.