آصف زرداری اچانک گڑھی خدا بخش پہنچ گئے، جلسہ سے خطاب کیا
فوٹو: فائل ٹوئٹر
گڑھی خدا بخش (زمینی حقائق ڈاٹ کام)آصف زرداری اچانک گڑھی خدا بخش پہنچ گئے، جلسہ سے خطاب کیا، اس سے قبل بتایا گیا تھا کہ وہ اسلام آباد سے نہیں آسکیں گے ان کی طبیعت ناساز ہے.
آصف علی زرداری نے سابق وزیراعظم شہید بینظیر بھٹو کی برسی پر تعزیتی جلسے سے خطاب میں کہا کہ پیپلز پارٹی نے ملک کیلئے بہت قربانیاں دی ہیں، بی بی کی برسی تقریب کیسے مس کر سکتا ہوں.
آصف زرداری برسی کے جلسہ میں شرکت کیلئے آج اسلام آباد سےلاڑکانہ پہنچے اور گڑھی خدا بخش میں جاری جلسے میں پہنچ کر خطاب کیا، اسٹیج پر پہنچ کر بلاول کو بوسہ بھی دیا.
آصف زرداری اس سے قبل نظیر بھٹو کی برسی چھوڑکر اسلام آباد چلے گئے تھے اور کہا گیا تھا کہ وہ اہم ملاقاتیں کریں گے جب کہ دوسری جانب گڑھی خدابخش میں سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی 14ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔
سابق صدر آصف علی زرداری بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر ہونے والے جلسے میں شرکت نہیں کررہے یہ تصدیق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی کی تھی ،بتایا گیا کہ سابق صدر آصف زرداری کی اسلام آباد آمد، اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں طے ہیں۔
ذرائع کے مطابق آصف زرداری کے اسلام آباد میں قیام کے دوران اسپیکرقومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پر حکمت عملی پرغور کیاجائے گا، سابق صدر آصف زرداری وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے یوم شہادت پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ بے نظیر بھٹو شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ ان کے ہر خواب کی تعبیر کریں گے۔
آصف زرداری نے کہا کہ ملک سے غربت اور بیروزگاری کا خاتمہ کرکے عوام کو معاشی مشکلات سے نجات کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔سابق صدر مملکت کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ملک ہمیں اپنی جانوں سے زیادہ عزیز ہے۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ ملک کی آزادی، وقار، خودداری اور عزت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے۔انہوں نے کہا کہ آج ملک خطر ناک صورتحال سے گزر رہا ہے، ملکی معیشت تباہ ہو گئی ہے، ملک کے خارجہ امور زبوں حالی کے شکار ہیں، قانون کو موم بنا دیا گیا ہے۔
شہید بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر آج جلسہ گڑھی خدا بخش میں ہورہا ہے جس کے انتظامات کل ہی مکمل کرلیے گئے تھے،سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کو 27 دسمبر 2007 کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں انتخابی جلسے کے دوران دہشت گردوں نے قتل کردیا تھا۔
ملک بھر سے جیالوں کے قافلے گڑھی خدا بخش پہنچنا شروع ہوگئے ہیں، گڑھی خدا بخش میں جلسے کے پنڈال میں بھی کچھ لوگ پہنچے ہوئے ہیں جلسہ سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری اور دیگر پارٹی کے سینئر رہنما خطاب کریں گے۔
Comments are closed.