حریم شاہ جیسی باکردار بیوی والدین کی دعاوں سے ملی ہے، بلال شاہ
اسلام آباد(ویب ڈیسک)معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ کہتے ہیں حریم شاہ جیسی باکردار بیوی والدین کی دعاوں سے ملی ہے، بلال شاہ حریم شاہ کو پا کر بہت خوش ہیں۔
سیاستدانوں کے ساتھ متنازعہ ویڈیوز بنا کر مشہور ہونے والی حریم شاہ نے اپنے شوہر بلال شاہ کے ہمراہ ایک انٹرویو میں بتایا کہ میں بلال کے ملنے بعد بہت خوش اور مطمئن ہوں یہ بہت پیار کرتے ہیں.
حریم شاہ نے پہلی بار اپنے شوہر بلال شاہ کے ساتھ انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے اپنے شوہر کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے یہ بھی بتایا ہے کہ وہ بلال شاہ کی کن خوبیوں سے متاثر ہیں جبکہ بلال شاہ نے بھی حریم شاہ کی خوبیوں بتائیں۔
بلال شاہ نے کہا میں خدا کا شکر اداکرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے حریم شاہ کی صورت میں بہت اچھا جیون ساتھی دیا۔ حریم اچھے کردار کی، خیال رکھنے والی مخلص لڑکی ہے، یہ صرف میرے ماں باپ کی دعاؤں کا صلہ ہے.
حریم شاہ کو مانسہرہ سے تعلق رکھنے والا شوہر ملا ہے
انھوں نے کہا کہ مجھے اتنا چھا جیون ساتھی دیا میں اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکرادا کرتا ہوں، حریم شاہ بھی مانسہرہ ہی کے باسی ہیں تاہم وہ کراچی میں رہائش پذیر ہیں.
حریم اور بلال شاہ کی ملاقات کیسے ہوئی اور شادی پسند کی تھی یا والدین کی؟ اس سوال کے جواب میں بلال نے کہا ہماری لو پلس ارینج میرج ہے، ہمارا بلڈ ریلیشن بھی ہے.
حریم شاہ نے اپنی شادی کے حوالے سے کہا کہ ہماری شادی کو کئی ماہ ہوچکے ہیں لیکن شادی سے پہلے ہماری نہ زیادہ ملاقاتیں ہوئی تھیں اور نہ ہی فون پر بات ہوتی تھی۔ بس جب ہماری ملاقات ہوئی تو ہمیں لگا کہ ہم دونوں کو شادی کرلینی چاہئے۔
بلال سے شادی کرنے پر میرے گھر والے بھی خوش تھے اور ان کی رضامندی شامل تھی۔ لہذا میں نے اپنی فیملی کی وجہ سے انہیں قبول کیا اور ہماری شادی ہوئی.
حریم شاہ نے اپنے شوہر کی خصوصیات بتاتے ہوئے کہا کہ ان کے شوہر اچھے، کیوٹ، معصوم، اپنے کام سے کام رکھنے والے سنجیدہ شخص ہیں۔ حریم نے کہا مجھے منشیات لینے والے، اسموکنگ کرنے والے لڑکےپسند نہیں تھے.
حریم شاہ بلال نہ اسموک کرتے ہیں، نہ نشہ کرتے ہیں، نہ کسی کی غیبت کرتے ہیں، نہ فضول بولتے ہیں۔ حریم شاہ نے بتایا کہ ان کے شوہر کی شخصیت میں کوئی خامی نہیں۔
انٹرویو کے دوران بلال شاہ نے بتایا کہ انہوں نے حریم شاہ کو ہر چیز کی آزادی دی ہوئی ہے اور ان پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں لگائی۔ حریم شاہ نے آج تک ایسا کوئی کام نہیں کیا جس سے مجھے سر جھکانا پڑے۔
بلال شاہ نے دعوے سے کہا کہ جس دن سے میں نے حریم سے شادی کی ہے اس دن سے لیکر آج تک انہوں نے کہیں میری نظریں جھکنے نہیں دیں۔
چاہتا ہوں 2 بچے ہوں، بلال شاہ، میں تو کہتی ہوں پوری کرکٹ ٹیم ہو، حریم شاہ
حریم نے بتایا کہ میں شادی بہت سکون اور خاموشی سے کرنا چاہتی تھی، دکھاوا کرنا نہیں چاہتی تھی، لوگ شادیوں میں دکھاوا کرتے ہیں اصراف کرتے ہیں میں یہ سب نہیں چاہتی تھی۔
بلال شاہ نے کہا کہ انہیں دو بچے پسند ہیں جب کہ حریم کا کہنا ہے کہ انہیں بچے بہت سارے پسند ہیں پوری کرکٹ ٹیم ہونی چاہئے۔ ٹک ٹاک اسٹار نے کہا کہ وہ اپنے بچوں کے اسلامی نام رکھیں گی۔
بلال شاہ نے حریم شاہ کے بارے میں کہا کہ یہ بہت بیوقوف ہیں بہت جلد ہر کسی پر بھروسہ کرلیتی ہیں، لہذا میں انہیں سمجھاتا ہوں کہ فوراً ہر کسی پر بھروسہ نہیں کرتے۔
میزبان نے حریم شاہ سے پوچھا چند ماہ پہلے آپ نے کہا تھا کہ آپ کی شادی رکن سندھ اسمبلی سے ہوئی ہے اور وہ سیاستدان ہیں؟ حریم شاہ نے جواب دیا کہ بلال شاہ کا تعلق بھی سیاست سے بہت گہرا ہے۔
حریم شاہ نے کہا کہ اس وقت جو میں نے کہا تھا کہ میرے شوہر وزیر ہیں تو وہ میں نے صرف لوگوں کو چھیڑنے اور شغل میلہ لگانے کے لیے کہا تھا۔
Comments are closed.