حکومت پٹرولیم مصنوعات پر کیا فیصلہ کرنے جارہی ہے؟
اسلام آباد(ویب ڈیسک) حکومت پٹرولیم مصنوعات پر کیا فیصلہ کرنے جارہی ہے؟ یکم جنوری سے موجودہ قیمت میں 31 دسمبر کے بعد کیا ردوبدل ہوگا.
وزرات خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم نے نجی ٹی وی چینل ہم نیوز سے گفتگو میں یکم جنوری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا عندیہ دیا ہے ۔ ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق پہلی تاریخ کو پٹرول سے متعلق اچھی خبر ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے 5 روپے فی لیٹر پٹرول سستا کیا، جبکہ پٹرولیم لیوی بھی کم کردی ترجمان وزارت خزانہ نے اپنے بیان میں کہا کہ جلد پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہو سکتی ہے۔
واضح رہے کہ 15 دسمبر کو پٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کی گئی، پیٹرول کی نئی قیمت 140 روپے82 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 137روپے 62 پیسے فی لیٹر مقرر ہوئی۔
اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کی گئی تھی جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 109روپے 53 پیسے ہوئی۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں7 روپے کمی کے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت107 روپے 6 پیسے ہوگئی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل 31 دسمبر تک کیلئے تھا، دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز خام تیل کی قیمت میں غیر متوقع اضافہ دیکھنے میں آیا۔ بدھ کے روز برطانوی خام تیل کی فی بیرل قیمت پھر 74 ڈالر کی سطح کو عبور کر گئی۔
Comments are closed.