اسلام آباد کی بلدیاتی حلقہ بندیوں کیلئے نئے شیڈول کا نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی بلدیاتی حلقہ بندیوں کیلئے نئے شیڈول کا نوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔
الیکشن کمیشن کی طرف سے بتایا گیاہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی حلقہ بندیوں پر کام 7 جنوری تک جاری رہے گا اور پھر 8جنوری کو حلقہ بندیوں کی ابتدائی اشاعت کردی جائے گی۔
اعلامیہ کے مطابق حلقہ بندیوں کی ابتدائی اشاعت 8 جنوری کو ہوجانے کے بعد ان حلقہ بندیوں کیخلاف اعتراضات داخل کرانے کیلئے 9 سے 23جنوری تک کا وقت دیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن کے اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت 16 فروری کو ہوگی۔ حلقہ بندیوں کے فوراً بعد الیکشن کمیشن اسلام آباد لوکل گورنمنٹ الیکشن کا شیڈول جاری کرے گا۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے حلقوں میں مفادات کے پیش نظر ایک ہی بستی کو مختلف حلقوں میں تقسیم کردیا گیا تھا جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو مشکلات درپیش ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے الیکشن ایسے تمام بلدیاتی حلقوں پر اعتراضات وصول کرے گا اور مقامی آبادیوں کے موقف کو پرکھ کر فیصلے کئے جائیں گے اور دی گئی تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی۔
Comments are closed.