حکومت بھنگ پراجیکٹس کی سرپرستی کرنا چاہتی ہے ، شبلی فراز

بھنگ کٹائی کا افتتاح کیا

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) وفاقی وزیر شبلی فراز نے بھنگ کی کٹائی کا افتتاح کردیا، سرکاری سطح پرتیار کی گئی بھنگ کا وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے روات میں افتتاح کیا۔

اسلام آباد کے علاقے روات سنٹر میں سوا ایکڑ پر بھنگ کی کاشت جولائی اور اگست میں کی گئی تھی، وفاقی وزیرشبلی فراز نے بھنگ کی کٹائی کی اور اس موقع پر میڈیا سے گفتگو بھی کی.

شبلی فراز نے کہا کہ کاشتکار کو بھنگ کی کاشت کیلئے مختلف اقسام ملیں گی، بھنگ کا اہم جز بیج ہے، جسے برآمد کریں گے جبکہ بھنگ کی کاشت سے میڈیسن کے شعبے کو فائدہ ہوگا۔

بھنگ کا بیج ادویات سازی میں استعمال ہوتا ہے۔ حکومت بھنگ پراجیکٹس کی سرپرستی کرنا چاہتی ہے ، شبلی فراز نے کہا کہ مونگ پھلی اور زیتون کے تیل کو بھی برآمد کریں گے۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز کا کہنا ہے کہ بھنگ کی کاشت کے خلاف منفی باتیں ہوتی رہتی ہیں ہم نے ان پر توجہ نہیں دینی بلکہ اس کے مفید استعمال کو دیکھنا ہے۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ بھنگ کے بیج کے پی، بلوچستان اور گلگت سے لئے تھے، 1 ایکڑ پر بھنگ کی کاشت تین ماہ میں تیار کی گئی، اور اب بھنگ کی کٹائی کا وقت آگیا ہے، بھنگ پر یہ تاثر ہے کہ یہ غلط استعمال ہوتی ہے.

انھوں نے کہا یہ دوائیوں میں اور انڈسٹریل میں اس کی فائبر کام آتی ہے، درآمد برآمد دونوں میں کام آتا ہے، جو بھنگ سے پروڈیکٹس نکلتے ہیں وہ ڈرگ سے زیادہ منافع بخش ہیں، جب 10 گناہ منافع ہوگا تو ڈرگ میں کمی آئے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم نے زیتون کی مہم چلائی تھی اور اب اس کی پروڈکشن بھی شروع ہوگئی ہے، پہلے زیتون کا تیل ہم دیکھتے تھے کہ امپورٹ ہوتا ہے، ہماری حکومت اس قسم کے پروجیکٹس کی سرپرستی کرنا چاہتی ہے.

پالیسی نہیں بنے گی قانون نہیں بنے گی تو انڈسٹری آگے نہیں جا سکتی، وزارت ایگریکلچر ، ایف بی آر، وزارت صحت اور دیگر سٹیک ہولڈرز سے مل کر پالیسی بنائی ہے، ہم نے اپنے ملک کی ترقی دیکھنی ہے.

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے معاشی طور پر مضبوط ہونا ہے، بھنگ کا ٹرن اوور بھی بہت تیز ہے، ہم بھنگ کی لائسنسنگ این او سی کریں گے، منفی باتیں ہوتی رہتی ہیں ہم نے ان پر توجہ نہیں دینی.

Comments are closed.