برطانوی خاتون کرکٹر سارہ ٹیلر کو محمد رضوان کا بے چینی سے انتظار
اسلام آباد( ویب ڈیسک)برطانوی خاتون کرکٹر سارہ ٹیلر کو محمد رضوان کا بے چینی سے انتظار ہے ،ان کا کہنا نے رضوان سے سسکس کا معاہدہ شاندار ہے۔
برطانوی ویمن کرکٹرسارہ ٹیلر نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ محمد رضوان سے سیکھنے کے لیے انتظار نہیں کر سکتی، انھوں نے رضوان کے سسکس کے معاہدہ کو بہت ہی شاندار قرار دیا۔
ریکارڈ ساز پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے انگلش کاؤنٹی سسکس سے معاہدے کے بعد سابق انگلش ویمن کرکٹر بھی رضوان سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکیں۔
Cannot wait to learn from @iMRizwanPak ! 👏👏 Awesome signing ☺️ #GOSBTS https://t.co/9YRGd5mi2e
— Sarah Taylor (@Sarah_Taylor30) December 16, 2021
سارہ ٹیلر نے محمد رضوان کے سسکس کرکٹ کے ساتھ معاہدے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ محمد رضوان سے سیکھنے کی منتظر ہیں، رضوان کی بیٹنگ کارکردگی سے دنیا بھر کے کرکٹر ز متاثر ہیں۔
واضح رہے محمد رضوان اپریل میں دورہ آسٹریلیا کے بعد انگلینڈ میں کاؤنٹی جوائن کریں گے، محمد رضوان سسکس کو کاؤنٹی چیمپئن شپ اور ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کیلئے دستیاب ہوں گے۔
برطانوی کاونٹی سے معاہدہ کے حوالے سے محمد رضوان کا کہنا تھا کہ سسکس جوائن کرنے پر خوش ہوں، برطانیہ کی اس کاونٹی ٹیم کے بارے میں بہت کچھ سنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس بار سسکس کا نوجوان اسکواڈ کافی اچھی پرفارمنس پیش کرے گا، خیال رہے محمد رضوان ایک سال میں ٹی20میں دو ہزار رنز بنانے والے پہلے بیٹر بن گئے ہیں۔
A bit late but what an amazing experience with some amazing people! ☺️
Big thank you to @TeamADCricket #abudhabit10 💛💛 pic.twitter.com/0FNRCh8qol— Sarah Taylor (@Sarah_Taylor30) December 16, 2021
محمد رضوان نے یہ اعزاز ویسٹ انڈیز کے خلاف کراچی میں حاصل کیا،پاکستانی وکٹ کیپر ایک سال میں سب سے زیادہ ٹی20انٹرنیشنل چھکے لگانے والے بیٹر بھی بن گئے، انہوں نے رواں سال 42چھکے لگائے۔
Comments are closed.