سائبر حملوں کیلئے تیار رہیں،گورنر سٹیٹ بینک کی طرف الرٹ جاری
کراچی( ویب ڈیسک) سائبر حملوں کیلئے تیار رہیں،گورنر سٹیٹ بینک کی طرف الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا گیاہے کہ ا ٓپ کا سسٹم پہلا لائن آف ڈیفنس ہے۔
گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان رضا باقر نے کراچی میں پاکستان فن ٹیک سمٹ 2021ء سے خطاب میں کہا کہ سائبر سیکیورٹی اب اربوں ڈالر کی انڈسٹری بن گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سائبر سیکیورٹی کے اسٹیٹ اور نان اسٹیٹ ایڈوانس پلیئرز سرگرم ہے،انھوں نے خبر دار کیا کہ ایڈاونس پلیئرز کسی بھی ادارے کو بند کرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
انھوں نے کہا پاکستان میں ڈیجیٹل فنانشل خدمات نئے بزنس ماڈل کے ساتھ پیشرفت کررہی ہے، پاکستان میں مالیاتی رسائی بڑھانے کے ڈیجیٹل آئیڈیا کے لئے ہم سے رابطہ کریں۔
رضا باقر نے کہا کہ نئے ٹیکنالوجی آگے بڑھنے کا موقع ہے لیکن اس کے ساتھ سائبر سیکیورٹی رسک بھی ہے، سائبرحملوں کے لئے تیار رہیں، آپ کا سسٹم پہلا لائن آف ڈیفنس ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت کو محدود ڈاکیومنٹیشن اور مالیاتی رسائی کے مسائل درپیش ہیں، ڈیجیٹلائزیشن محدود ڈاکیومنٹیشن اور مالی رسائی کے دو اہم مسائل کا حل ہے، 5 جی ٹیکنالوجی، پلیٹ فارم اکانومی اور اوپن فنانس ڈیجیٹلائزیشن کو تیز کرے گا۔
گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا کہ رئیل ٹائم ادائیگیوں کے بعد فون کے ذریعے شخص سے شخص کوادائیگی کا نظام لارہے ہیں، اسٹینڈرڈ کیو آر کوڈ پیمنٹ جلد متعارف کرارہے ہیں۔
انہوں نے یہ یقین بھی دلایا کہ ڈیجیٹل بینکنگ لائسنسنگ کا فریم ورک جلد مہیا کردیں گے، ڈیجیٹل بینکنگ کے بڑے پلیئرز پاکستان میں آکر کام کریں، ملکی اور بین الاقوامی اسٹیک ہولڈرز سے اوپن فنانس کو فروغ دینے پر بات کررہے ہیں۔
Comments are closed.