وزیراعظم نے سی پیک منصوبے بر وقت مکمل کرنے کی ہدایت کردی
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)وزیراعظم نے سی پیک منصوبے بر وقت مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے، عمران خان نے کہا کہ حکومت سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کا عزم رکھتی ہے۔
سی پیک منصوبوں پر جائزہ اجلاس ہوا جس کی صدار ت وزیاعظم عمران خان نے کی ، اس موقع پراجلاس کو سی پیک منصوبوں کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی گئی ۔
جائزہ اجلاس میں وفاقی وزراء اسد عمر، علی زیدی اور حماد اظہر نے شرکت کی، مشیر خزانہ شوکت ترین، مشیر تجارت عبدالرزاق داود اور معاون خصوصی برائے سی پیک خالد منصور بھی موجود تھے۔
شرکاء کو خالد منصور نے سی پیک منصوبوں کی پیشرفت پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے جب کہ تو وزیراعظم نے ہدایت کی کہ سی پیک منصوبوں پر کام مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملکی مفاد میں طویل مدت منصوبوں کے لیے پالیسیوں کا تسلسل لازمی عنصر ہے، حکومت سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل چاہتی ہے اور اس کیلئے تما م ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے۔
وزیراعظم نے اجلاس میں پاک چین دوستی پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین ہمارا دیرینہ دوست ملک ہے اور دونوں کے درمیان دوستی آزمودہ اور خدشات سے پاک ہے جو کہ وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوگی۔
Comments are closed.