پہلا ٹیسٹ، بنگلہ دیش نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بنا لئے

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں بنگلا دیش کی بیٹنگ جاری ہے۔

بنگلادیش کے کپتان مومن الحق نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم ان کا یہ فیصلہ سود مند ثابت نہ ہوا اور بیٹرز یکے بعد دیگرے آوٹ ہوتے رہے.

میزبان ٹیم نے چٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں بنگلا دیش نے پہلے دن کے اختتام پر 4 وکٹوں کے نقصان  پر 253 رنز بنا لیے ہیں۔

لٹن داس4 11 اور مشفق الرحیم 82 رنز بنا کر کھیل رہے ہیں، پاکستان کی طرف سے حسن علی، شاہین شاہ آفریدی ،فہیم اشرف اور ساجد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی.

شادمان اسلام اور سیف حسن نے اننگز کا آغاز کیا تاہم دونوں اوپنرز 33 رنز پر پویلین لوٹ گئے، دونوں نے 14، 14 رنز بنائے، کپتان مومن الحق نے6 رنز جبکہ نجم الحسن شنٹو نے 14 رنز بنائے۔

پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلا دیش کی جانب سے یاسر علی پاکستان کی جانب سے 22 سالہ عبداللہ شفیق ٹیسٹ ڈیبیو کر رہے ہیں عبداللہ شفیق کو کپتان بابر اعظم نےگرین کیپ دی۔

پاکستان ٹیم میں کپتان بابر اعظم کے علاوہ نائب کپتان محمد رضوان، عابد علی، عبداللہ شفیق، اظہر علی، فواد عالم، حسن علی، نعمان علی، شاہین شاہ آفریدی، ساجد خان اور فہیم اشرف شامل ہیں.

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ آج سے چٹا گانگ میں شروع ہوگا،پاکستان اور بنگلہ دیش کیدوسرا ٹیسٹ 4دسمبر سے ڈھاکہ میں کھیلا جائے،سیریز کے میچز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ ٹیسٹ سیریز سے قبل ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز پاکستان نے تین صفر سے جیت کر میزبان ٹیم کو کلین سوئپ کی ہزیمت سے د وچار کیا تھا، دونوں ممالک کے درمیان ٹیسٹ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح9بجے شروع ہوا۔

آج سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے بنگلہ دیش کو اسٹار آل راونڈر شکیب الحسن دستیاب نہیں ہوں گے جب کہ ٹی ٹوئنٹی کے کپتان محمد اللہ نے بھی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔

Comments are closed.