آگے سوئمنگ پول اور باتھ روم کی فلمیں آنے والی ہیں،کیپٹن صفدر

اسلام آباد( ویب ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر اعوان نے کہا آگے سوئمنگ پول اور باتھ روم کی فلمیں آنے والی ہیں،کیپٹن صفدر کا کہنا تھا نوازشریف تب واپس آئیں گے جب مریم نواز وزیراعظم ہوں گی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر اعوان نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو ٹیپ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آگے توسوئمنگ پول کی سنیما اسکوپ فلمیں آنے والی ہیں،کیپٹن صفدر نے مزید وضاحت بھی کی۔

کیپٹن ر صفدر اعوان نے کہا کہ آگے آنے والی فلموں میں کسی کا نام لئے بغیر انھوں نے کہا کہ دِکھائی دے گا کہ کوئی سوئمنگ پول میں گرا ہے تو کوئی باتھ روم میں گرا ہوا ہے۔

جب ان سے سوال کیا گیا کہ پچھلی بار نواز شریف کے آنے پر شہباز شریف کے ایئر پورٹ نہ پہنچنے کے سوال پر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر بولے ایک تو اُس وقت الیکشن تھے، دوسرے میں گرفتار تھا۔

نواز شریف کی وطن واپسی کے موقع پر ائیر پورٹ جانے سے متعلق جب کیپٹن صفدر سے پوچھا گیا کہ اس بار آپ جائیں گے؟ بولے نہیں، وہ تو پھر گرفتار ہوجائیں گے، استقبال کا معاملہ مسلم لیگ والے جانیں۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر اکثر یہ بحث چلتی رہتی ہے کہ مریم نواز کے پاس مزید لوگوں کی ویڈیوز بھی ہیں کیپٹن ر صفدر اعوان کے اس بیان کے بعد اس تاثر کو تقویت ملتی ہے کہ ن لیگی رہنما کے پاس ویڈیوز موجود ہیں۔

Comments are closed.