ثاقب نثار کی سازش کے بینفشری عمران خان ہیں، مریم نواز
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے کہا ہے کہ ثاقب نثار کی سازش کے بینفشری عمران خان ہیں، مریم نواز بتائیں وہ کون تھا کہ جسے آپ چیف جسٹس پاکستان ہوتے ہوئے بھی انکار نہیں کرسکے.
اسلام آباد میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کے ہمراہ پریس کانفرنس مریم نواز نے لیک آڈیو کو سابق چیف جسٹس کے خلاف چارج شیٹ قرار دیا.
مریم نواز نے مطالبہ کیا کہ ثاقب نثار خود کو قانون کے سامنے پیش کریں پہلے ثاقب نثار نے کہا تھا کہ یہ آواز ان کی نہیں ہے ثاقب نثار کو آج نہیں تو کل سچ بتانا پڑے گا۔
انہوں نے سوال کیا کہ ثاقب نثار بتائیں کس نے انہیں کہا کہ عمران خان کو لانا ہے، کیا آپ اس بات سے انکار کرسکتے ہیں کہ عوام کے منتخب وزیراعظم نوازشریف کو سازش کے تحت ہٹایا گیا.
انھوں نے کہا کہ کیا اس بات سے انکار کرسکتے ہیں کہ عمران خان سے کہا گیا کہ نوازشریف کے خلاف درخواست ان کے پاس لائیں، پاناما میں 450 افراد کے نام آئے،کسی کوکچھ نہیں کہا گیا.
مریم نواز کا کہنا تھا کہ بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر منتخب وزیراعظم کو آفس سے باہر نکالا گیا ثاقب نثار چپ ہیں اور حکومتی وزرا ان کے دفاع میں ہلکان ہورہے ہیں، عمران خان نے مہنگائی پر اجلاس نہیں بلایا مگر ثاقب نثار کی آڈیو پر اجلاس بلایا.
مریم نواز نے الزام لگایا کہ ثاقب نثار جس سازش کا حصہ بنے اس سازش کا بینیفشری عمران خان ہے، یہ حکومت اور وزرا ثاقب نثار کو نہیں اپنے آپ کو بچا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف کےخلاف جے آئی ٹی بناکر ہیرے لائے گئے، جب پینڈورا پیپرز آیا تو وہ ہیرے کہاں چلے گئے، میرا خیال ہے کہ وہ ہیرے ثاقب نثار کے ساتھ آئے تھے،ان کے ساتھ ہی رخصت ہوگئے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ ثاقب نثار کو آج تک نہیں تو کل سچ بتانا پڑے گا۔سابق چیف جسٹس نے انصاف کا قتل کیا،ان کی لیک آڈیو گناہوں کا اعتراف ہےان کی سازش کے خلاف قدرت کا نظام حرکت میں آ چکا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ ثاقب نثار بتائیں آپ غیر قانونی اقدامات کرنے پر کیوں مجبور ہوئے؟
مریم نواز کا کہنا تھا کہ سب سے پہلی گواہی جسٹس شوکت صدیقی کی تھی انہوں نے سنگین الزام لگائے.
Comments are closed.