قومی اسمبلی میں ایسی قانون سازی پہلے کبھی نہیں ہوئی،مریم نواز
اسلام آباد(ویب ڈیسک) قومی اسمبلی میں ایسی قانون سازی پہلے کبھی نہیں ہوئی،مریم نواز نے کہا ہے ارکان خود کہتے ہیں ہم آئے نہیں لایا گیا ہے، دھاندلی کا نیا طریقہ ڈھونڈا جا رہا ہے، عوام کے ووٹ سے آنے والے عوام کو جوابدہ ہیں۔
اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھاکہ کہ ملکی مسائل میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے، سمجھ نہیں آتی ملک کس طرح ٹھیک ہوگا؟تقرریاں ناموں کے پہلے حروف سے شروع کی جاتی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ حکومت عوام کے پاس جانے سے ڈر تی ہے ،ای وی ایم کا مقصد عوام کے پاس جانے سے جان چھڑانا ہیدھاندلی کا نیا طریقہ ڈھونڈا جا رہا ہے۔
مریم نواز نے کہا پاکستان پہلا ملک ہے جہاں مہنگائی گھنٹوں کے حساب سے ہوتی ہے، حکومت عوام کے پاس جانے سے ڈر تی ہے،ای وی ایم کا مقصد بھی یہی ہے، پہلے کبھی ایسی قانون سازی نہیں ہوئی۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت میں پوری دنیا کے اندر پاکستان پہلا ملک ہے جہاں مہینوں ہفتوں یا دنوں کے حساب سے نہیں بلکہ گھنٹوں کے حساب سے مہنگائی ہوتی ہے۔
آج میڈیا والے جب عوامی سروے یا لوگوں کی رائے لیتے ہیں توبہت سارے لوگ بتاتے ہیں،یہ بھی نہیں کہہ سکتے کہ صرف آئین قانون کو سامنے رکھ کر فیصلے ہوتے ہیں کوئی جنترمنتر نہیں ہوتا،میری نظر میں وے فارورڈ،آگے بڑھنے کا راستہ ہے ۔
انھوں نے سوال اٹھایا کہ اگر آئین شکن ایک پیج پر ہوسکتے ہیں، توآئین، قانون،حق اور شخصی آزادیوں کی بات کرنے والے ایک پیج پر کیوں نہیں ہوسکتے؟مجھے خوشی ہے پاکستان خوف ، غلامی کی زنجیروں سے آزاد ہورہا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ گولیاں کھانے، جیل جانے کے باوجود کیا سیاستدان یا صحافی باز آگئے ہیں؟پاکستان اب سچ اور حق کے راستے پر چل رہا ہے، اس حق اور سچ کی آوازدبانے سے نہیں دب رہی ، اس لیے اس آواز کو اور مضبوط بنائیں۔
میں گارنٹی دیتی ہوں کہ پاکستان کے 22کروڑ عوام کو حقوق ملیں گے۔غلامی اور خوف کی گرتی دیوار کو ہم سب کو مل کر ایک اور دھکا لگانا ہے میں وعدہ کرتی ہوں کہ صحافیوں کے لانگ مارچ میں پارٹی سمیت شامل ہوں گی۔
Comments are closed.