بنگلہ دیش کیخلاف پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈ کااعلان، یاسر شاہ آوٹ

لاہور( زمینی حقائق ڈاٹ کام)بنگلہ دیش کیخلاف پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈ کااعلان، یاسر شاہ آوٹ ،ان کی جگہ ٹیم میں بلال آصف کو شامل کرلیا گیاہے جب کہ امام الحق نے عمران بٹ کی جگہ لے لی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ سے جاری اعلامیہ کے مطابق قومی سلیکٹرز نے رواں ماہ بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میچز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا ہے اور یاسر شاہ انجری کے باعث ٹیم کاحصہ نہیں بن سکے ہیں بلال آصف کوان کی جگہ شامل کیا گیا۔

یاسر شاہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں انجری کے باعث الگ ہوئے تھے تاحال مکمل صحت یاب نہیں ہو ئے،قائد اعظم ٹرافی اور رواں سیز ن میں اچھی کارکردگی دکھانے پر کامر ان غلام اور امام الحق قومی اسکواڈ کا حصہ بننے میں کامیاب ہوگئے۔

چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا کہ ہم نے ٹیم انتظامیہ سے مشاورت اور حریف ٹیم کے ممکنہ اسکواڈ اور کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئیاس اسکواڈ کا انتخاب کیا ہے،حارث رؤف اور شاہنواز دھانی کو اسکواڈ سے ڈراپ کیاگیا۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس پہلے ہی چار فرنٹ لائن فاسٹ باؤلرز ہیں لہٰذا ہم نے حارث رؤف اور شاہنواز دہانی کو ٹی ٹونٹی سیریز کے بعد پاکستان واپس بلالیا ہے تاکہ وہ قائد اعظم ٹرافی کھیلیں اور آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ کی تیاری کر سکیں۔

محمد وسیم کے مطابق ان فارم امام الحق نے اوپنر عمران بٹ کی جگہ لی ہے کیونکہ عمران 10 ٹیسٹ اننگز میں صرف 17.8 کی اوسط سے رنز بنا سکے ہیں، بنگلہ دیش اپنی ہوم کنڈیشنز میں ایک مضبوط ٹیم ہے لہٰذا ہمیں وہاں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

http://

پاکستانی اسکواڈ بنگلہ دیش میں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (نائب کپتان)، امام الحق، عبداللہ شفیق، عابد علی، اظہر علی، بلال آصف، فواد عالم، کامران غلام، سعود شکیل، سرفراز احمد، فہیم اشرف، حسن علی، محمد عباس، محمد نواز، نسیم شاہ، نعمان علی، ساجد خان، شاہین شاہ آفریدی، زاہد محمود۔

واضح رہے دورہ بنگلہ دیش میں پاکستان اور میزبان ٹیم کے درمیان پہلا میچ 26 سے 30 نومبر تک چٹاگانگ اور دوسرا 4 سے 8 دسمبر تک ڈھاکا میں کھیلا جائے گا۔

Comments are closed.