نوازشریف تابوت میں آ سکتے ہیں، زندہ آئے تو جیل جائینگے ، غلام سرور

اسلام آباد(ویب ڈیسک) نوازشریف تابوت میں آ سکتے ہیں، زندہ آئے تو جیل جائینگے ، غلام سرور خان نے یہ بات نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے.

وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں بھی میر جعفر اور میرصادق ہیں ، وہی میر جعفر اور میر صادق آج اکٹھے ہو رہے ہیں اور نئے منصوبے بنا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ چھرا گھونپنے اور کھانے والے آج اپنا مال بچانے کے لیے اکٹھے ہو رہے ہیں ، پی ڈی ایم کا اتحاد غیر فطری ہے ، اپوزیشن اور پی ڈی ایم حکومت کے لیے کوئی چیلنج نہیں ہے.

غلام سرور خان نے کہا کہ حکومت نے اپنے اتحادیوں کو 2 ، 2 وزارتیں دی ہیں ایسے میں کسی کی طرف سے ناراضگی کا کوئی جواز نہیں بنتا ہے ۔

وفاقی وزیر برائے ہوا بازی نے کہا کہ ٹی ایل پی سے ہونے والا معاہدہ پاکستان کے لیے موثر ثابت ہو گا ، نواز شریف زندہ واپس آئیں گے تو جیل میں جائیں گے ، ہاں میاں صاحب تابوت میں آ سکتے ہیں، جس طرح ان کے خاندان کے آئے تھے۔

غلام سرور خان نے الزام لگایا کہ پیپلز پارٹی چوروں ڈاکوؤں کی جماعت ہے اسی لیے اسے خیرآباد کیا ، پی ڈی ایم کو دھرنے یا لانگ مارچ کی سیاست نہیں کرنی چاہیے۔

وفاقی وزیر ہوا بازی نے واضح کیا کہ حکومت کے لیے چیلنج پی ڈی ایم نہیں بلکہ معاشی بدحالی اور مہنگائی ہے ، تیل و گیس کی قیمتیں ساری دنیا میں اوپر گئی ہیں۔

غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف، آصف زرداری ، فریال تالپوراور خورشید شاہ ضمانت پر ہیں رہا نہیں ہوئے ان کے کیسز اب بھی عدالتوں میں ہیں۔

Comments are closed.