الیکشن کمیشن نے صوبوں اور پاکستان میں کل ووٹرز کی تعداد جاری کردی

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)لیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں اب تک موجود ووٹرز کی تعداد کی تفصیلات جاری کر دی ہیں تاہم یہ نہیں بتایاگیا کہ آئندہ الیکشن سے قبل اس میں کتنا اضافہ ہوگا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار میں کہاگیاہے کہ ملک میں ووٹرز کی اب تک کل تعداد 12 کروڑ 11 لاکھ 99 ہزار 970 ہے۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ پاکستان میں مرد ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 65 لاکھ 6 ہزار 171 ہے جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 46 لاکھ 93 ہزار 799 ہو گئی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 90 لاکھ 49 ہزار 301 ہے، سندھ میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 55 لاکھ 82 ہزار 625 ہو گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد 50 لاکھ 47 ہزار 426 ، جب کہ خیبر پختون خوا میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 6 لاکھ 11 ہزار 248 ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے دو حلقوں میں اہل ووٹرز کی تعداد 9 لاکھ 9 ہزار 370 ہے۔

Comments are closed.