عمران خان کوئی ایک وعدہ ہی بتا دیں جو پورا کیا ہو، امیر مقام

پشاور( زمینی حقائق ڈاٹ کام )مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر امیر مقام نے وزیراعظم عمران خان سے سوال کیا ہے کہ وہ کوئی ایک وعدہ بتا دیں جو عوام سے کیا تھا اور پورا کردیا ہو#

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر مقام کا کہنا تھا کہ حکومت چلانا عمران خان کی بس کی بات نہیں، وزیراعظم کی رخصتی یقینی ہے،انتظامی خامیاں اتنی ہیں کہ کوئی چیز ان کے بس میں نہیں ہے۔

 مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے عوام کے سامنے لائے جائیں، عمران خان چوروں کو بچانے کے لیے نئے نئے حربے اپنا رہے ہیں۔

ن لیگ خیبرپختونخوا کے صدر نے کہا کہ حکومتی اراکین کا یہ حال ہے کہ کہتے ہیں روزانہ فرشتے نرخ نامے بناتے ہیں، انھیں پتہ ہی نہیں ہے مہنگائی ہو رہی ہے اور اس مہنگائی کو قابو نہیں کر پا رہے۔

 امیر مقام نے کہاکہ کسی کو یاد ہے عمران خان کہتے تھے 2 ہزار لوگ میرے خلاف نکلے تو ملک چھوڑ دوں گا، وہ بیان کہاں گیا؟ اب تو پورا ملک آپ سے عاجز آگیاہے۔

امیر مقام نے ضرورت پڑی تو لانگ مارچ کرکے اس حکومت کو باہر کریں گے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے پیش بندی ہو رہی ہے بلکہ حکومتی کارکردگی خود جواز پیدا کررہی ہے۔

Comments are closed.