بھارت کیخلاف میچ کیلئے بابراعظم نے ٹیم کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) کپتان بابراعظم نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔

پاکستان ٹیم کے کپتان نے بھارت کے خلاف میچ کیلئے 12 کھلاڑیوں کا اعلان کردیا ہے اب ان میں سے کون سا کھلاڑی پانی پلانے کی ڈیوٹی کرے گا اس فیصلہ میچ سے قبل ہو گا.

بابراعظم کی جانب سے اعلان کردہ ٹیم میں
محمد رضوان، فخر زمان، بابر اعظم، محمد حفیظ، حیدر علی، شعیب ملک، آصف علی، شاداب خان، عماد وسیم، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف شامل ہیں.

پاکستان اور بھارت کا مقابلہ 24 اکتوبر اتوار کی شام پاکستانی وقت کے مطابق 7 بجے کھیلا جائے گا اس سے قبل پہلا میچ سری لنکا اور بنگلہ دیش کھیلیں گے.

واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کا سپر 12 مرحلہ آج سے شروع ہونے جارہا ہے، جس میں آج دو میچز کھیلے جائے گے۔

ٹی ٹوئنٹی کے ٹاپ 12 کے مرحلے میں پہلے میچ میں جنوبی افریقا اور آسٹریلیا مدمقابل ہوں گے جب کہ دوسرا میچ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کا ہوگا۔

Comments are closed.