یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بڑا اضا فہ کردیا گیا
اسلام آباد( ویب ڈیسک) حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کے گھی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیاہے جس کے بعد مہنگائی کا نیاطوفان آگیاہے۔
اس حوالے سے نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق گھی کی قیمتوں میں نیا اضافہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر کیا گیا ہے اور نوٹیفکیشن ہو جانے کے بعد اب نئی مقرر کردہ قیمتوں کااطلاق بھی ہو چکاہے۔
رپورٹ کے مطابق نوٹیفکیشن کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز پر ملنے والے ڈالڈ گھی کی فی کلو قیمت میں 109 روپے اور 10 لیٹر کین میں 1090 روپے کا ہوشربا اضافہ کیا گیا ہے۔
نئے نرخوں کے بعد ڈالڈا گھی کا 10لیٹر کا کین 2500 روپے بڑھ کر 3590 روپے ،میزان گھی کے 10 لیٹر ٹن کی قیمت میں 475 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
اسی طرح میزان گھی کے 10 لیٹر ٹن کی قیمت 2885 سے بڑھا کر 3360 روپے مقرر کی گئی ،یوٹیلیٹی اسٹورز پر 5 لیٹر پلانٹا کوکنگ آئل کی قیمت میں 463 روپے کا اضافہ کیا گیا۔
یوٹیلٹی اسٹور پر ڈالڈا کے بعد سب سے زیادہ بکنے والے من پسند کی کنگ آئل کی قیمت 465 روپے تک بڑھائی گئی ہے اور اب من پسند 5 لیٹر کوکنگ آئل ٹن کی نئی قیمت 1245 سے بڑھ کر 1710 کردی گئی ہے۔
Comments are closed.