آزاد کشمیر کے سابق صدر و وزیراعظم سکندر حیات انتقال کر گئے

کوٹلی آزاد کشمیر(زمینی حقائق ڈاٹ کام)آزاد کشمیر کے سابق صدر اور وزیراعظم رہنے والے سینئر کشمیری رہنما سردار سکندر حیات خان انتقال کر گئے.

سردار سکندر حیات کی طبعیت زیادہ خراب ہونے کے باعث کوٹلی کے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں لایا گیا تھا جہاں پہنچنے پر ڈاکٹرز نے انکی وفات کی تصدیق کردی.

سردار سکندر حیات خان کوٹلی ڈی ایچ کیو ہاسپٹل میں انتقال کی تصدیق کر دی گئی ہے تاہم ان کی نماز جنازہ کا ابھی وقت تعین نہیں کیا گیا.

سکندر حیات کے انتقال کے بعد ان کی میت واپس گھر لائی جارہی ہے اور ان کے چاہنے والے دکھ و افسوس کا اظہار کر رہے ہیں.
جاری ہے

سردار سکندر حیات یکم جون 1934ء کو ڈومال راجپوت ذات کے سردار فتح محمد خان کریلوی کے گھر میں ہوئے ان کا آبائی گاؤں کا نام کریلہ ہے جوکہ آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی میں ہے۔

سابق صدر آزاد کشمیر نے ابتدائی تعلیم اپنے علاقے سے حاصل کی اور گارڈن کالج راولپنڈی سے 1956ء میں گریجوایشن کی۔ آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس اور مسلم لیگ نون آزاد کشمیر سے وابستہ رہے۔

سردار سکندر حیات خان آزاد کشمیر کے صدر اور طویل ترین عرصہ تک وزیر اعظم کے منصب پر فائر رہے ، انہیں سالار جمہوریت بھی کہا جاتا تھا
سابق وزیراعظم سردار اعبد القیوم خان کی وفات کے بعد انھیں بزرگ رہنما کی حثیت سے نمایاں مقام حاصل تھا۔

وفاقی وزیر اطلاعات چودھری فواد چودھری نے سابق صدر و وزیر اعظم آزاد کشمیر کے بزرگ سیاستدان سردار سکندر حیات خان کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ سردار سکندر حیات نے بطور وزیر اعظم اور صدر آزاد کشمیر جموں کشمیر کے حق اور بھارت کے ریاستی بربریت کے خلاف آواز بلند کی۔ بزرگ سیاستدان نے ہمیشہ اصول پرستی اور حق کی سیاست کا علم بلند رکھا۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے آمین۔

 

 

Comments are closed.