بھارت کا پراپیگنڈا اس کی مایوسی کا منہ بولتا ثبوت ہے ، آرمی چیف

راولپنڈی( زمینی حقائق ڈاٹ کام) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہاہے بھارت کا بے بنیاد پروپیگنڈ ا مایوسی کا منہ بولتاثبوت ہے اور یہ پروپیگنڈاانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانیکی کوشش ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا ہے کہ جغرافیائی سرحدوں کے دفاع کے لیے تمام تر اقدامات بروئیکار لائے جائیں گے۔

آئی ایس پی آر کے اعلامیہ کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی، جس میں علاقائی سیکیورٹی، بارڈر مینجمنٹ اور داخلی سیکیورٹی صورتحال پرغور کیا گیا۔

کور کمانڈرزکانفرنس میں خطے کی تیزی سے بدلتی صورتحال پرمیں تفصیلی بات چیت کی گئی، شرکانے افغان سکیورٹی صورتحال اور انسانی بحران پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ بامقصد گفتگوکی اور کہا کہ عالمی تعاون سے افغانستان میں امن کی راہ ہموار ہوگی۔

کور کمانڈرزنے پاکستان کوعدم استحکام کا شکار کرنیکی سازشیں ناکام بنانے کا عزم دہراتے ہوئے کہا کہ قربانیوں سے حاصل امن واستحکام کو تباہ کرنے کی سازش ناکام بنا دی جائے گی۔

اعلامیہ کے مطابق شرکا نے بھارتی ملٹری کے گمراہ کن پروپیگنڈے کا نوٹس لیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ جغرافیائی سرحدوں کے دفاع کے لیے تمام تر اقدامات بروئے کارر لائے جائیں گے۔

اس موقع پر کمانڈرز سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ بھارت کا بے بنیاد پروپیگنڈ ا اس کی مایوسی کا منہ بولتاثبوت ہے اور یہ پروپیگنڈاانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

Comments are closed.