چین کے بعد پاکستان کی بھی طالبان کو سی پیک میں شمولیت کی دعوت

اسلام آباد( ویب ڈیسک)چین کے بعد پاکستان نے بھی طالبان حکومت کو چائنا پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

افغانستان میں پاکستان کے سفیر منصور احمد خان نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو اپنے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ ڑ پاکستان نے طالبان حکومت کو سی پیک میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

منصور احمد خان کا کہنا تھا کہ طالبان کی قیادت سے سی پیک اور دیگر منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے، جس کا مقصد افغان معیشت کو سہارا دینے کے مواقع تلاش کرنا تھا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اس بات کا خواہاں ہے کہ سی پیک میں خطے کے ممالک کے مفادات کے پیش نظر طالبان حکومت نہ صرف معیشت میں اچھے اثرات پڑیں گے بلکہ ان کے تعلقات کو بھی فروغ ملے گا۔

پاکستان طالبان حکومت کو مسائل سے نکالنے کیلئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے جب کہ سفارتی محاذ پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی ہمسایہ برادر ملک میں امن واستحکام کیلئے کردار ادا کررہے ہیں۔

واضح رہے پاکستان سے قبل چین بھی افغانستان کو سی پی میں شامل کرنے کی پیشکش کر چکاہے اور طالبان رہنماوں کے دورہ چین کے دوران بھی اس پر بات ہوئی جب کہ طالبان کے غلبہ کے بعد بھی انھیں راغب کرنے کی کوشش کی گئی۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ خود طالبان حکومت سی پیک میں شامل ہونے کا ارادہ رکھتی ہے لیکن وہ اپنے دیگر مسائل پر قابو پانے کو ترجیح دے رہے ہیں تاکہ اس طرح کا فیصلہ کرنے سے قبل وہ انتظامی طور پر بہتر پوزیشن میں آ سکیں۔

Comments are closed.