نواز شریف کی جعلی ویکسی نیشن کااندراج پاکستان کیخلاف سازش ہے
اسلام آباد (زمینی حقائق ڈاٹ کام )وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہاہے نواز شریف کی جعلی ویکسی نیشن کا اندراج پاکستان کے خلاف سازش ہے اس میں مریم نواز سمیت چھ افراد ملوث ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں شہباز گل کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور ن لیگی ایم پی ایز نے جعلی انٹری کی سازش کی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم کی واپسی کے بعد ویکسی نیشن کے عمل پر حملہ کیا گیا۔ نواز شریف کی جعلی ویکسی نیشن کا اندراج پاکستان کے خلاف سازش ہے۔
شہباز گل نے الزم لگایا کہ نوازشریف کی بیٹی اور کچھ ایم پی ایز نے مل کر یہ سازش تیارکی۔ انہوں نے کہا کہ اس سازش میں چودھری شہباز،ابوالحسن ،عادل رفیق اور نوید نامی کردار شامل ہیں۔
سازش کا مقصد تھاکہ پاکستان میں ویکسی نیشن ٹھیک نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عادل رفیق کو ایم پی اے چودھری شہباز نے بھرتی کروایا۔ کوٹ خواجہ سعید اسپتال میں ن لیگ خوردبرد کرتی رہی۔
شہباز گل نے کہا کہ ن لیگ ہی نے سب سے پہلے جعلی ویکسین کی خبرپھیلائی، نوید نامی شخص ملک سے باہر بھاگا ہوا ہے ، نوید نامی شخص شاد باغ کا رہنے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کس کس کونکالیں گے ،ہر ادارے میں یہ حرکت کرکے گئے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ویڈیو بنانے والی خاتون نے ذمہ داری لگائی ،ایم پی ایز نے عمل کروایا۔ مریم نوازکے بیان کے بعد بھارتی میڈیا کی طرف سے بھی اس معاملے کو اُچھالا گیا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس نے دنیا بھر کو چینلجز سے دو چار کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا میں غریب کو بچانا ہے وزیراعظم عمران خان نے خود کورونا میں مشکل حالات کا سامنا کیا۔
انھوں نے کہا کہ میں وزیراعظم سے یہ بھی کہتا رہا کہ لاک ڈاؤن نافذ کریں، ہر شخص لاک ڈاؤن کے حق میں تھا لیکن وزیراعظم عمران خان کو غریب کا احساس تھا۔ انہوں نے کہا کہ چین نے مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی اور کورونا کی ویکسین فراہم کی۔
Comments are closed.