ورلڈ کپ ٹیم اعلان، عمادوسیم ، اعظم خان شامل، شعیب ملک اور سرفراز ڈراپ
چیف سلیکٹر محمد وسیم نے پاکستان کی قومی ٹیم کا اعلان کیا
لاہور( زمینی حقائق ڈاٹ کام)قومی کرکٹ ٹیم کا آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ،نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف سیریز کیلئے اسکواڈ کااعلان کردیا گیا،عماد وسیم ٹیم اوراعظم خان کا حصہ ہیں شعیب ملک اور سرفراز احمد کو آوٹ کردیا گیا۔
چیف سلیکٹر محمد وسیم نے پریس کانفرنس میں ٹیم کا اعلان کیا، شعیب ملک کو آوٹ کرنے سے متعلق سوالات کی پوچھاڑ کا تسلی بخش جواب نہ دے سکے، عماد وسیم کی پرفارمنس کے حوالے سے بھی سولات اٹھے۔
اعلان کردہ ٹیم ہی نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف سیریز میں بھی حصہ لے گی،آصف علی اور خوشدل خان ٹیم میں شامل ہونے میں کامیاب ہو گئے، حیدر علی کی پرفارمنس میں عدم تسلسل کی وجہ سے باہر بٹھا دیاگیا۔
محمد وسیم نے بتایا کہ پاکستان کا اسکواڈ 15 رکنی ہے، 3 ریزور پلئیرز شامل ہیں، ٹیم کی ضرورت کے مطابق انتخاب کیا، کنڈیشنز کو ذہن میں رکھا ہے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کپتان ، نائب کپتان شاداب خان ہوں گے۔
چیف سلیکٹرمحمد وسیم نے بتایا کہ ٹیم میں آصف علی، اعظم خان، حارث رؤف، حسن علی، عماد وسیم، خوشدل شاہ، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی اور صہیب مقصود بھی شامل ہیں۔
Asif and Khushdil return for ICC Men’s T20 World Cup 2021
More details ➡️ https://t.co/vStLml8yKw#PAKvNZ | #PAKvENG | #T20WorldCup pic.twitter.com/9samGbJgDJ
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) September 6, 2021
محمد وسیم نے بتایا کہ سرفراز احمد کو ڈراپ کردیا گیا ہے جبکہ ریزرو پلئیرز میں فخر زمان، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر شامل ہیں،آصف علی اور خوشدل شاہ کی قومی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔
محمد وسیم کے مطابق 15 رکنی اسکواڈ میں 5 بیٹسمین، 2 وکٹ کیپرز، 4 آل راؤنڈرز اور 4 فاسٹ بولرز شامل ہیں، اعظم خان بیک اپ وکٹ کیپر ہوں گے، اس لیے ان کا انتخاب کیا، اعظم خان ٹیم میں آتے ہیں تو مڈل آرڈر کو بھی فائدہ ہو گا۔
محمد وسیم کا خیال ہے کہ اعظم خان مڈل آرڈر کی بھی کمی کو پورا کر سکتے ہیں۔ ہمیں اعتماد ہے کہ آصف علی بھی پرفارم کریں گے، تاہم عماد وسیم کی ٹیم میں شمولت کا میرٹ اور پرفارفارمنس بتانے سے گریز کیاگیا۔
قومی اسکواڈ میں کپتان بابراعظم، نائب کپتان شاداب خان، عبداللہ شفیق، امام الحق، حارث رؤف، حسن علی، فخر زمان، فہیم اشرف، خوشدل شاہ، افتخار احمد، وکٹ کیپر محمد رضوان ، وکٹ کیپر محمد حارث، محمد حسنین، محمد نواز، وسیم جونیئر، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی، عثمان قادر اور زاہد محمود شامل ہیں۔
ANNOUNCED – Our squad for the #T20WorldCup, #PAKvNZ and #PAKvENG pic.twitter.com/oVRIwzzmMZ
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 6, 2021
واضح رہے آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا آغاز 17 اکتوبر سے یو اے ای میں ہوگا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی ہوم سیریز 17 ستمبر سے شروع ہوگی، نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے 11 ستمبر کو پاکستان پہنچنا ہے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائیں گی اس کے بعد انگلینڈ کی ٹیم پاکستان آئے گی اور 13 اور 14 اکتوبر کو راولپنڈی میں دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔
Comments are closed.