خطے میں دیر پا امن کیلئے مسلہ کشمیر کا فوری حل چاہتے ہیں، ترجمان طالبان
کابل( زمینی حقائق ڈاٹ کام) ترجمان طالبان سہیل شاہین نے ایک بار پھر انتباہ کیا ہے کہ بھارتی میڈیا طالبان مخالف پراپیگنڈا سے باز ا ٓ جائے ۔
افغان میڈیا کے مطابق طالبان کے دوحہ میں سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے واضح کیاہے کہ امارت اسلامی مسئلہ کشمیر کو صرف جغرافیائی مسئلہ نہیں سمجھتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ امارات اسلامی کے نزدیک اس مسئلے کا پورے خطے میں دیر پاء امن کے قیام اور مظلوم مسلمانوں کے حقوق کے لیے فوری حل چاہتی ہے۔
سہیل شاہین نے کہا کہ امارت اسلامی کو کشمیر فلسطین اور بھارت سمیت کہیں بھی مسلمانوں پر ظلم ہورہا ہوتو انکے حق میں آواز بلند کرنے کا حق حاصل ہے اسی طرح مسئلہ کشمیر پر بات کرنے کا حق رکھتی ہے۔
امارت اسلامی مسئلہ کشمیر کو صرف جغرافیائی مسئلہ نہیں سمجھتی بلکہ اس مسئلے کو خطے میں دیر پاء امن اور مظلوم مسلمانوں کے حقوق کے لیے فوری حل چاہتی ہے
— امارتِ اسلامی اردو (@EmartIslamiUrdu) September 3, 2021
سہیل شاہین pic.twitter.com/8u8EDT7IST
سہیل شاہین جو کہ ترجمان خارجی امور امارت اسلامی ہیں نے بھارتی میڈیا کے کردار پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے بھارتی میڈیا طالبان فوبیا میں مبتلا ہے اور بہت زیادہ پروپیگنڈے کر رہا ہے۔
انھوں نے متنبہ کیا کہ بھارتی میڈیا طالبان مخالف پروپیگنڈے سے باز رہے، اس سے قبل کابل پر غلبہ حاصل کرنے کے بعد طالبان رہنما اور ترجمان بھارتی میڈیا کے پراپیگنڈا کی نشاندہی کر چکے ہیں۔
افغان میڈیا کے مطابق پنجشیر میں جاری لڑائی میں بھی بھارتی میڈیا احمد مسعود کی زیر کمان علاقے میں طالبان کے خلاف نہ صرف پراپیگنڈا کررہاہے بلکہ جعلی سوشل میڈیا اکاوئنٹ کے زریعے بھی غلط معلومات پھیلا رہاہے۔
Comments are closed.